تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 500 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 500

تاریخ احمدیت۔جلد 23 500 سال 1966ء موعودہ غلبہ کے آثار ظاہر ہورہے ہیں۔ان حالات میں ہمارے لئے اور بھی زیادہ ضروری ہے کہ ہم ان فرائض کو پورے جذ بہ وجوش کے ساتھ ادا کریں جو غلبہ اسلام کے ضمن میں ہم پر عاید ہوتے ہیں۔اگر اس حال میں کہ اللہ تعالیٰ کے فرشتے اقوام عالم کے دلوں کو بدلنے میں مصروف ہیں۔ہم اپنے فرائض کو کما حقہ ادا کر دکھائیں گے تو اسلام بہت جلد دنیا میں غالب آجائیگا۔چھٹا اجلاس 166 63 اس مبارک سلسلے کا چھٹا اجلاس حضور کی زیر صدارت کے نومبر ۱۹۶۶ء کو منعقد ہوا۔جس میں مرزا عبدالحق صاحب امیر جماعت احمدیہ سرگودھا، مولانا شیخ عبد القادر صاحب مربی سلسلہ مقیم لا ہور اور صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب نے بعثت مسیح موعود کی علامات پر بالترتیب قرآنِ مجید، احادیث نبوی اور بزرگان اُمت کے ارشادات کی روشنی میں تقاریر فرمائیں۔64 رسالہ ”پیغام عمل اور جماعت احمدیہ شیعہ اصحاب کے ترجمان رسالہ ”پیغام عمل لاہور نے مارچ ۱۹۶۶ء کی اشاعت میں جماعت احمدیہ کی دینی مساعی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا۔: خود ہمارے ملک میں عیسائی اور احمدی حضرات اپنے عقائد کی ترویج پر کروڑوں روپیہ صرف کر رہے ہیں۔ان کا لٹریچر گھر گھر بلا طلب پہنچتا ہے وہ ریلوے اسٹیشنوں ، پبلک جلسوں ہے درسگاہوں میں اپنا لٹریچر مفت بھیجتے ہیں۔یہ سب کچھ ان کے قومی ایثار کا نتیجہ ہے۔ہالینڈ کے ایک کیتھولک رسالہ کی طرف سے احمدیت کا بھر پور دفاع 65 تعلیمی ہالینڈ کے ایک متعصب مستشرق پروفیسر ڈاکٹر HOUBEN نے ایک مضمون میں جماعت احمدیہ پر دو اعتراضات کئے۔اوّل جماعت احمدیہ پر دوسرے مسلمانوں نے کفر کے فتوے لگائے ہیں۔اس لئے اسے اسلام کا نمائندہ تصور کرنا غلط ہے اور اس کا تصور اسلام اسلامی نہیں۔دوم احمدی درحقیقت مسیح ناصری پر ایمان نہیں رکھتے۔ہالینڈ کی کیتھولک تنظیم کے ترجمان ۶۶ - M‘ نے اپنے مارچ ۱۹۶۶ء کے پرچے میں جماعت احمدیہ کا زبر دست دفاع کرتے ہوئے دونوں اعتراضات کا مسکت ، مدلل اور دندان شکن جواب