تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 325 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 325

تاریخ احمدیت۔جلد 23 325 سال 1965ء آپ کا فرض ہے کہ مجھے اطلاع دیں۔میں اپنے رب سے امید رکھتا ہوں۔کہ وہ مجھے توفیق دے گا کہ میں ایسے ضرورت مندوں کی ضرورتیں پوری کردوں۔انشاءاللہ تعالیٰ یہ ایک بڑی اہم ذمہ داری ہے۔آپ کا فرض ہے کہ آپ اس کو ہر وقت یا درکھیں اور اس کے متعلق ہر وقت سوچتے رہیں۔کیونکہ یہ ایک ایسی بات ہے۔جس پر عمل کرنے سے بڑے خوش کن نتائج پیدا ہو سکتے ہیں۔وہ قوم جس کے ہر فرد کو معلوم ہو کہ میری ذمہ داری ساری قوم نے اپنے سر پر اٹھائی ہوئی ہے۔اس کے دل میں کتنا سکون اور کتنا اطمینان ہوگا۔اور اپنے رب کی حمد کے کتنے گہرے جذبات اس کے دل میں موجزن ہوں گے۔اور اپنے آقا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کتنی محبت جوش میں آئیگی؟ ایک پر امن ، پُرسکون ، اخوت والا، محبت والا ، پیار والا معاشرہ قائم ہو جائیگا۔جس پر دنیا رشک کرنے لگے گی“۔مخلصین جماعت نے اپنے پیارے امام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس فریضہ کی طرف خصوصی توجہ دی۔جس تک بھی یہ آواز پہنچی اس نے شاندار طرز عمل اور مظاہرہ کرتے ہوئے لبیک کہا اور اپنے ماحول میں تمام احمدی احباب کا جائزہ لے کر ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کی۔اس عظیم تحریک کا فیض صرف احمدی احباب تک ہی محدود نہ رہا بلکہ اس کے فیض واثرات سے غیر احمدی بھی متع ہونے لگے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا پیغام احمدی بچوں کے نام حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے دسمبر ۱۹۶۵ء کے آخر میں احمدی بچوں کی عالمی تنظیم اطفال الاحمد یہ کے نام بھی ایک روح پرور پیغام دیا۔جس کا متن درج ذیل ہے۔پیارے بچو! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اللہ تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے کہ وہ اسلام کو دنیا میں غالب کرے گا۔اور دنیا کی سب قومیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں گی۔اور یہ کام خدائے غفور ورحیم نے جماعت احمدیہ کے سپرد کیا ہے۔اور آپ اس جماعت کے اطفال ہیں۔بڑے ہو کر آپ نے تبلیغ اسلام اور قوموں کی تربیت کی ذمہ داری