تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 326 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 326

تاریخ احمدیت۔جلد 23 326 سال 1965ء سنبھالنی ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ آپ اسی عمر میں دین کی باتیں سیکھیں۔اور خدا اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے پیارا اپنے دلوں میں پیدا کریں۔آپ کی اس خواہش کو پورا کرنے کے لئے اطفال الاحمدیہ کی تنظیم قائم کی گئی۔امید ہے کہ آپ اس کے پروگرام میں شوق سے حصہ لیتے رہیں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا کرے۔آمین مرزا ناصر احمد خلیفة أسبح الثالث ا 181 حضور کا یہ پیغام کتاب طفل امروز قائد فردا میں اشاعت پذیر ہوا۔جو جلسہ سالانہ ۱۹۶۵ء کے موقع پر مجلس اطفال الاحمدیہ مرکزیہ کی طرف سے چھپی تھی۔اور مولوی محمد اسمعیل صاحب منیر کی تالیف تھی۔خلافت ثالثہ کے عہد مبارک کا پہلا سالانہ جلسہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی لمصلح الموعود نے رمضان المبارک کے پیش نظر جلسہ سالانہ ۱۹۶۵ء کے لئے انیس ، ہیں ، اکیس دسمبر کی تاریخوں کی منظوری عطا فرمائی تھی۔چنانچہ خلافت ثالثہ کے عہد مبارک کا پہلا جلسہ سالانہ انہی تواریخ پر انعقاد پذیر ہوا۔اور یہ حقیقت ہے کہ اس جلسہ کی راہ میں بہت سی مشکلات تھیں۔اول تو پاکستان اور بیرونی ممالک سے پچاس ہزار مخلصین ۸ نومبر کو حضرت مصلح موعود کے وصال پر ربوہ تشریف لا چکے تھے۔دوسرے اس جلسہ کے ایام میں عام تعطیلات نہ تھیں۔تیسرے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں امتحانات ہورہے تھے۔چوتھے تازہ پاک بھارت جنگ کے نتیجہ میں ہنگامی حالات رُونما ہو چکے تھے۔اور لوگوں کے لئے فراغت کا حصول نہایت درجہ مشکل ہو چکا تھا۔لیکن ان تمام رکاوٹوں کے باوجود اس عظیم الشان اور تاریخ ساز انقلاب آفریں روحانی اجتماع میں اتنی ہزار سے زائد طیورا برا نہی شامل ہوئے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی ایمان افروز تقاریر اس جلسہ کی رونق حضرت خلیفہ المسیح الثالث کاوجود مقدس اور اس کی روح رواں حضور کی حقائق و معارف سے لبریز اور وجد آفریں تقاریر تھیں۔جن کی مسحور کن کیفیت نے ایک کیف آور سماں باندھ دیا۔