تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 324
تاریخ احمدیت۔جلد 23 324 سال 1965ء remember us in your prayers۔Allah be with you all۔Amen Mirza Nasir Ahmad Khalifatul Masih III Imam Jamat Ahmadiyya ترجمہ: اے ارض پاک کے رہنے والو، اور اے جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والے مشتاق زائرین السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔خدا کرے آپ ہمیشہ فرشتوں کی حفاظت میں رہیں اور خدا تعالیٰ کا رحم اور اس کا فضل ہمیشہ آپ پر ایک ٹھنڈے اور محافظ سامیہ کی طرح قائم رہے۔خدا تعالیٰ آپ تمام کو نیک اور دوسروں کے لئے قابل تقلید اعلیٰ نمونہ بنائے۔خدا کرے آپ کے دل ایسے بن جائیں کہ ان سے ہمیشہ روحانی شعاعیں پھوٹتی رہیں۔اور خدا تعالیٰ آپ کو ایسی دلکشی اور حسن عطا کرے کہ ساری دنیا آپ کی طرف کھینچتی چلی آئے۔خدا کرے آپ ہمیشہ مکمل امن اور اتحاد کے ساتھ رہیں۔اور آپ کے دلوں میں انسانیت کے لئے ہمدردی، بہبود اور پُر خلوص خدمت کا جذبہ موجزن رہے۔تا کہ دُنیا آپ کی ہمیشہ ممنون اور شکر گزار رہے۔اللہ کرے آپ کو رحیم وکریم خدا کے دروازے کے سوا کسی اور کا دروازہ کھٹکھٹانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔آپ ہمیشہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔خدا تعالیٰ آپ تمام کے ساتھ ہو۔آمین۔مرزا ناصر احمد خلیفة المسیح الثالث - امام جماعت احمدیہ ( مورخه ۹ نومبر ۱۹۶۵ء - براستہ رنگون احمد یہ مشن ) بھوکوں کو کھانا کھلانے کی تحریک 179 ۷ دسمبر ۱۹۶۵ء کو حضرت خلیفتہ المسیح الثالث نے اپنے عہد خلافت کی پہلی تحریک فرمائی جو بھوکوں کوکھانا کھلانے سے متعلق تھی۔چنانچہ فرمایا: آج میں ہر ایک کو جو ہماری کسی جماعت کا عہدیدار ہے متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ وہ ذمہ دار ہے اس بات کا کہ اس کے علاقہ میں کوئی احمدی بھوکا نہیں سوتا۔دیکھو میں یہ کہہ کر اپنے فرض سے سبکدوش ہوتا ہوں کہ آپ کو خدا کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔اگر کسی وجہ سے آپ کا محلہ یا جماعت اس محتاج کی مدد کرنے کے قابل نہ ہو تو