تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 261 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 261

تاریخ احمدیت۔جلد 23 261 سال 1965ء فسادات پنجاب کی تحقیقاتی عدالت میں جماعت احمدیہ کی بطور فریق شرکت اور ملک کے اخبارات کے ذریعہ سے وسیع تبلیغ۔سیرالیون سے اسلامی اخبار ” افریقن کریسنٹ کا اجرا۔ہالینڈ مشن کی طرف سے جریدہ الاسلام کا اجرا۔جڑونگ انڈو نیشیا میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شریک ہونے والے ۲۹ وزرائے اعظم کو اسلامی لٹریچر کی پیشکش۔مسجد احمد یہ سالٹ پانڈ کا افتتاح۔گولڈ کوسٹ کے وزیر اعظم نکرومہ نے کیا۔اخبار الفضل ربوہ سے شائع ہونا شروع ہوا۔چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب عالمی عدالت کے صدر منتخب ہوئے۔قرآن کریم کے ڈچ ترجمہ کی اشاعت۔ضیاء الاسلام پر یس کا ربوہ میں قیام۔حضور نے حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کو مجلس انصار اللہ مرکزیہ کا صدر مقررفرمایا۔تعلیم الاسلام کا لج لاہور سے ربوہ منتقل ہوا۔حضور نے نئی عمارت کا افتتاح فرمایا۔سیلاب زدگان کی آمد۔حضور نے بنفس نفیس لاہور کے متاثرہ علاقوں کا دورہ فرما کر خدام اور جماعت کے کارکنوں کو ہدایات دیں۔جاپان میں منعقد ہونے والی مذاہب عالم کا نفرنس میں جماعت احمدیہ کے مبلغ نے اسلام کی نمائندگی کی۔ہالینڈ کے وزیر اعظم، وزیر تعلیم ، جرمنی کے صدر، انڈونیشیا کے صدر، پاکستان کے گورنر جنرل اور دیگر شخصیات کو جرمن ترجمہ قرآن مجید کی پیشکش۔۱۹۵۵ء حضور نے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی تصنیف ”حقیقۃ الوحی کے اصل قلمی مسودہ کے آٹھ صفحات ابطور تبرک جماعتہائے احمد یہ انڈونیشیا کو بجھوائے۔حضرت خلیفہ اسیح نے دوسری مرتبہ یورپ کا سفر اختیار فرمایا۔حضور کی صدارت میں لبنان میں