تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 260 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 260

تاریخ احمدیت۔جلد 23 ۱۹۵۳ء 260 سال 1965ء اسلامی لٹریچر کی اشاعت کے لئے ربوہ میں الشرکۃ الاسلامیہ لمیٹیڈ کا قیام عمل میں آیا۔احرار کی اینٹی احمدیہ تحریک کے دوران حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب اور حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کو گرفتار کر لیا گیا۔جماعت احمدیہ کے خلاف ملک دشمن عناصر کی شدید فتنہ انگیزی ، حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی بابرکت راہنمائی اور دعا کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جماعت کی معجزانہ حفاظت کا سامان۔حضور نے صدرانجمن احمد یہ کراچی کے قیام کا اعلان کیا۔دی اور ینٹیل اینڈریلیجس پبلشنگ کمپنی کا قیام۔حضور نے فضل عمر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ربوہ کا افتتاح فرمایا۔حضور نے مولوی دوست محمد شاہد صاحب کو تاریخ احمدیت لکھنے کا ارشاد فرمایا۔فسادات پنجاب کے تحقیقاتی کمیشن کا قیام (ستمبر۱۹۵۳ء)۔قرآن کریم کے جرمن اور سواحیلی تراجم کی اشاعت۔لمصل الفضل کی ایک سال کیلئے جبری بندش اور کراچی سے روز نامہ اصلح کا اجرا۔جامعہ نصرت ربوہ میں ڈگری کلاسز کا اجرا۔حضور نے تعلیم الاسلام کا لج ربوہ اور اس کے ہوٹل کا سنگِ بنیا درکھا۔اور کالج کی بنیاد میں دار مسیح قادیان کی اینٹ نصب فرمائی۔حضور نے صدرانجمن احمد یہ اور تحریک جدید انجمن احمدیہ کے نئے دفاتر کا افتتاح فرمایا۔اسی سال بر ما میں احمدیہ مشن قائم ہوا۔۱۹۵۴ء حضرت مصلح موعود کی طرف سے جماعت کے ایک وفد نے گورنر جنرل پاکستان غلام محمد صاحب کو ولندیزی ترجمہ قرآن کا تحفہ پیش کیا۔حضور نے دارالذکر لا ہور کاسنگ بنیادرکھا۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کا مسجد مبارک میں قاتلانہ حملہ سے شدید زخمی ہونا اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے حفاظت اور معجزانہ شفایابی۔