تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 251
تاریخ احمدیت۔جلد 23 ۱۹۳۸ء مسجد اقصیٰ میں لاؤڈ سپیکر کا آغاز۔251 مجلس خدام الاحمدیہ اور مجلس اطفال الاحمدیہ کا قیام اور ان کے منشور اور دستور کی تیاری۔حضور نے مسجد اقصیٰ کی توسیع کے لئے نئے حصہ کا سنگِ بنیا درکھا۔ایک زرتشتی ایرانی سیاح منوچهر آرین کی قادیان آمد اور قبول احمدیت۔سال 1965ء ایک رؤیا کی بناء پر حضور کا سفر حیدر آباد دکن شروع ہوا۔یہی سفر ”سیر روحانی“ کے علمی مضمون کا باعث بنا۔تحریک جدید کے تحت واقفین زندگی کی تربیت کے لئے قادیان میں دار الواقفین کا قیام۔اُردو کے ممتاز ادیب مرزا فرحت اللہ بیگ کی قادیان آمد۔مجلس خدام الاحمدیہ کے پہلے اجتماع ( منعقدہ مسجد النور ) سے حضور کا خطاب۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے جلسہ سالانہ کے موقعہ پر سیر روحانی“ کے ایمان افروز سلسلہ تقاریر کا آغاز فرمایا۔حضرت مولانا عبید اللہ صاحب بسمل کا انتقال۔١٩٣٩ء حضور نے پندرہ سال سے کم عمر بچیوں کی تنظیم مجلس ناصرات الاحمدیہ قائم فرمائی۔لوائے احمدیت ( جماعتی پرچم کے لئے کمیٹی کا تقرر۔تعلیم ناخواندگان کی تحریک کا اجرا ( خدام الاحمدیہ کے تحت قادیان کے 9 محلہ جات میں ناخواندگی ختم کرنے کی مہم )۔سعودی عرب کے امیر فیصل اور مندوبین فلسطین کا نفرنس کے نام حضرت امام جماعت احمدیہ کا پیغام۔احمد یہ دار البیعت لدھیانہ کی تعمیر۔قرآن کریم کے گورمکھی اور ہندی تراجم کی اشاعت۔سر جان ڈگلس بینگ چیف جسٹس پنجاب ہائیکورٹ کی قادیان میں آمد اور حضور سے ملاقات۔دنیا بھر میں جماعت کی طرف سے پہلا یوم پیشوایان مذاہب نہایت جوش و خروش سے منایا گیا۔