تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 250
تاریخ احمدیت۔جلد 23 ١٩٣٦ء 250 ملک سیف الرحمن صاحب مفتی سلسلہ جماعت احمدیہ میں داخل ہوئے۔ارجنٹائن میں احمدیہ مشن کا قیام۔سال 1965ء بوڈاپسٹ (ہنگری) میں احمدیہ مشن کا قیام تحریک جدید کے تحت یہ یورپ میں پہلا احمد یہ مشن تھا۔ملک محمد شریف صاحب گجراتی سپین میں احمدیہ مشن قائم کرنے کے لئے میڈرڈ پہنچے۔قادیان میں پہلا اجتماعی وقار عمل ہوا۔البانیہ میں مولوی محمد دین صاحب نے احمد یہ مشن کی بنیا د رکھی۔شیخ امری عبیدی صاحب ( مشرقی افریقہ ) کا قبول احمدیت۔جلسہ سالانہ پر حضور نے فضائل القرآن“ کے سلسلے کا آخری لیکچرارشاد فرمایا۔اسی سال یوگوسلاویہ میں احمد یہ مشن قائم ہوا۔قادیان میں دار الصناعۃ کا اجراء ( لو ہے، لکڑی اور چمڑے کا کام سکھایا جاتا تھا)۔راجہ پونچھ کو اسلامی لٹریچر کی پیشکش۔مقدمه قبرستان قادیان اور مخالفین کی فتنہ انگیزی۔١٩٣٧ء سنگا پور میں پہلے فرد حاجی جعفر صاحب احمدیت میں داخل ہوئے۔پیل یو نیورسٹی امریکہ کے شعبہ مذاہب کے پروفیسر جان کلارک آرچر کی قادیان آمد و حضور سے ملاقات۔سیرالیون میں با قاعدہ تبلیغی مرکز کا قیام۔تحریک جدید کے پہلے تین سال کے اختتام پر حضور نے اسے مزید سات سال کے لئے بڑھانے کا اعلان فرمایا اور یہ پہلا دس سالہ دور دفتر اول کے نام سے موسوم کیا گیا۔حضور نے تحریک جدید کے پہلے ۱۹ مطالبات میں مزید ۵ مطالبات شامل کئے۔اٹلی اور پولینڈ میں تبلیغی کوششوں کا آغاز۔مطالبہ وقف زندگی کے ضمن میں احمدی نوجوانوں کا قابل تعریف نمونہ۔مصری صاحب کا فتنہ اور بانیان فتنہ کا جماعت سے اخراج۔