تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 192 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 192

تاریخ احمدیت۔جلد 23 192 سال 1965ء تدبر، عزم و ہمت اور بے لوثی سے جماعت احمدیہ کی ہر جہتی خدمات انجام دیں۔دنیا کے بیشتر ملکوں میں مسیحیوں کے خلاف باقاعدہ اور نہایت منظم طریقے پر خصوصاً بلاد عرب و امریکہ میں مساجد تعمیر کرائیں۔اور دنیا کی قریب قریب ہر معروف و مقبول زبان میں قرآن مجید کے تراجم شائع کرائے۔قیام پاکستان کی تحریک میں بھی نمایاں حصہ لیا۔بھارت کے حالیہ جارحانہ حملہ کے خلاف آپ نے ایک لاکھ روپیہ کا گراں قدر عطیہ اپنی طرف سے اور کئی لاکھ روپے کا عطیہ صدرانجمن ربوہ کی طرف سے صدر پاکستان فیلڈ مارشل محمد ایوب خان کے قائم کردہ دفاعی فنڈ میں دیا۔9 نومبر کو جماعت احمدیہ کے نئے منتخبہ صدر اور (امام) حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد نے نماز جنازہ پڑھائی اور لاکھوں دل شکستہ و اشکبار سوگواروں کے ہجوم میں مرحوم کو سپر د خاک کیا گیا۔ہوئے پیارے خدائے لم یزل کو انیس دین بشیر الدین محمود مگر محسوس ہوتا ہے یہ دل کو کہ ہیں مرحوم جیسے اب بھی موجود تاریخیں:۔آسوده گوشه خموشی محمود ۱۳۸۵ تھے رونق کل حضرت محمود احمد ۱۹۶۵ء اے خاک بسیط اب شاہاں مثال شاه ۱۳۸۵ه ملے گا تجھ کو محمود احمد ربوہ کی فضا میں اب نہ ہوگا کوئی گوہر افشاں مثال محمود احمد ۱۳۸۵ه ادارہ ”سفینہ اس سانحہ عظیم میں جماعت احمدیہ کا شریک رنج و غم۔ہے۔نامور ادیب ابوظفر نازش رضوی کے قلم سے بلند پایہ خدمات کا ایمان افروز تذکرہ از راغب مراد آبادی (کراچی) 126 پاکستان کے مشہور و معروف ادیب و فاضل اور محقق جناب ابوظفر نازش صاحب رضوی نے