تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 71
تاریخ احمدیت۔جلد 22 71 سال 1963ء کی وفات کے وقت (۲۶ مئی ۱۹۰۸ء) آپ کی آواز بھارت سے باہر افغانستان اور عرب وغیرہ ممالک میں پہنچ چکی تھی۔“ 166 123 حضور انور کا سفر لاہور حضور مورخہ ۱۶ مئی ۱۹۶۳ کی شب چیک اپ کے لئے لاہور تشریف لے گئے۔جہاں ایلو پیتھک اور ہومیو پیتھ ڈاکٹروں نے حضور اقدس کا طبی معائنہ کر کے علاج تجویز کیا۔19 مئی کو دہلی کے مشہور حکیم محمد اجمل کے پوتے حکیم محمد نبی جان نے حضور کا معائنہ کیا اور علاج تجویز کیا۔قیام لاہور کے دوران احباب لاہور نے اپنے مقدس امام سے نہایت محبت کا نمونہ دکھایا۔۲۴ مئی کو حضور انور کی ربوہ واپسی ہوئی۔۔124 مشرقی پاکستان کا طوفان اور صدرانجمن احمد یہ پاکستان کی طرف سے عطیہ ۲۸ مئی ۱۹۶۳ء کو چاٹگام اور کاکس بازار کے ساحلی علاقے ایک ہولناک طوفان کی زد میں آگئے۔جس کے نتیجہ میں زبر دست جانی و مالی نقصان ہوا۔انسانی لاشوں کے ڈھیر لگ گئے اور متاثرہ آبادیاں ویران ہو گئیں۔سیلاب کی قیامت خیز تباہ کاری کے پیش نظر صدر پاکستان فیلڈ مارشل محمد ایوب خاں نے مشرقی پاکستان ریلیف فنڈ کھولا جس میں صدر انجمن احمدیہ پاکستان نے چھ ہزار روپے کا عطیہ ارسال کیا۔اس کے جواب میں صدر مملکت نے اپنے ڈپٹی سیکرٹری کی وساطت سے صدر انجمن احمد یہ پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور فرمایا کہ اس سے مشرقی پاکستان کے بھائیوں کی مصیبت کا مداوا کرنے میں مدد ملے گی۔اس ضمن میں صدر مملکت کے ڈپٹی سیکرٹری نے صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب ناظر امور خارجہ کے نام جو مکتوب ارسال کیا اس کا متن درج ذیل ہے۔جناب عالی صدر مملکت کی طرف سے مجھے ہدایت کی گئی ہے کہ میں آپ کے اس خط کے جواب میں جس میں آپ نے مشرقی پاکستان کے حالیہ طوفان پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے آپ کا شکر یہ ادا کروں۔صدرمملکت صدر انجمن احمد یہ کے ممنون ہیں کہ اس نے صدر مملکت کے امدادی فنڈ برائے مشرقی پاکستان میں