تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 727
تاریخ احمدیت۔جلد 22 727 سال 1964ء ۱۸ جولائی کو ایک پبلک جلسہ کا انتظام بھی کیا گیا جس میں مکرم چوہدری عبد اللطیف صاحب، مکرم چوہدری کرم الہی صاحب ظفر ، مکرم بشیر احمد صاحب رفیق ، مکرم عبدالسلام صاحب میڈسن ، مکرمہ ناصرہ زمرمان صاحبہ کی تقاریر ہوئیں۔پبلک جلسہ میں صدارت کے فرائض ایک مستشرق ڈاکٹر فرائی تاج (FREITAG) نے ادا کئے۔انہوں نے جلسہ میں متعدد مواقع پر بڑی جرات سے جماعت کی اسلامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔یوگنڈا 62 یہ سال لٹریچر کی اشاعت کے اعتبار سے مشن کی تاریخ میں ہمیشہ یاد گار رہے گا جس کی تفصیل یہ ہے۔(۱) نماز (یو گنڈ ا زبان میں ) (۲) غلط فہمیوں کے ازالہ سے متعلق ایک اشتہار (۳) ٹریکٹ خاتم النبین کے معنی۔(۴) پمفلٹ ابطال الوہیت مسیح (۵) رسالہ روزے کے مسائل (۶) سیرت النبی مؤلفہ حضرت مصلح موعود (لوه LUO زبان) (۷) ایک انگریزی پمفلٹ (شائع کردہ مولوی عبدالکریم صاحب شرما ) (۸) رسالہ ہماری تعلیم (لوگنڈ ا زبان ) حکیم محمد ابراہیم صاحب نے کمپالہ میں جن اصحاب کو جماعتی لٹریچر دیا ان میں سنگا پور کے وزیراعظم اور ان کے وفد کے ممبران نیز سویڈن ،سوڈان اور مصر کے سفارتخانوں کا سٹاف خاص طور پر قابل ذکر ہے۔عائلی قوانین کی چھان بین کے لئے چھ ممبران پر مشتمل کمیشن کے چیئر مین کو جومنسٹر آف ورکس بھی چھ تھے قرآن کریم کا عظیم تحفہ پیش فرمایا۔ماہ نومبر ۱۹۶۴ء میں جنــجہ کی وائی۔ایم سی اے کے زیر اہتمام موازنہ مذاہب پر جنجہ ٹاؤن ہال میں تین ہفتوں تک لیکچر ہوئے۔ہر مذہب کے نمائندہ نے اپنا مضمون قبل از وقت لکھ کر بھیجوا دیا۔جسے اس کی تقریر سے قبل تقسیم کر دیا گیا۔اسلام کی نمائندگی مولوی عبدالکریم صاحب شرمانے کی۔اور لیکچر لکھنے کے علاوہ نہایت مؤثر رنگ میں پبلک کے سوالوں کے جواب دیئے۔جسے بہت پسند کیا گیا۔ان کے لیکچر سے متاثر ہو کر بہت سے لوگوں نے جماعت کا لٹریچر حاصل کیا۔مکرم مولوی مقبول احمد صاحب ذبیح انچارج لیر امشن نے اس سال درج ذیل مقامات کا تبلیغی سفر کیا۔سروٹی، مبالے، ٹرورو، گلو ، پکواچ، اروا اور پارالاج۔دوران سفر انہوں نے وزیر داخلہ مسٹر