تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 726 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 726

تاریخ احمدیت۔جلد 22 ہالینڈ 726 سال 1964ء ۴ فروری ۱۹۶۴ء کو ہالینڈ کے ٹیلی ویژن پر اسلام کا پروگرام عوام کی توجہ اور دلچسپی کا مرکز بنا رہا۔پروگرام میں حافظ قدرت اللہ صاحب امام مسجد ہالینڈ کی تقریر ارکان اسلام کی تشریح پر ہوئی۔اور محتر مہ ناصرہ زمرمان اور جناب محمود نعیم الاسلام کے انٹرویو نشر ہوئے۔حافظ صاحب موصوف نے ہارلم اور لیڈن کے سوشل سنٹر ، ہیگ کیتھولک ایسوسی ایشن، ایمسٹرڈیم کے چرچ اینڈ ورلڈ کانفرنس تھیوسافیکل سوسائٹی ، ریفارمڈ چرچ، فری مین ایسوسی ایشن جیسی اہم سوسائٹیوں سے خطابات کئے۔علاوہ ازیں جرمن بارڈر کے قریب لنچ کی دعوت پر آپ نے تقریر کی اور سوالوں کے جوابات دیئے۔مبلغین یورپ کی نویں سالانہ کا نفرنس ۱۷ تا ۱۹ جولائی ۱۹۶۴ء کو مسجد مبارک ہیگ میں منعقد ہوئی۔جس میں یورپ کے مشنوں کی نمائندگی حسب ذیل مجاہدین احمد بیت نے کی۔خان بشیر احمد خان صاحب رفیق (انگلستان)، چوہدری عبداللطیف صاحب (جرمنی)، چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ (سوئٹزرلینڈ)، چوہدری کرم الہی صاحب ظفر (سپین)، سید میر مسعود احمد صاحب و عبدالسلام صاحب میڈسن (سکینڈے نیویا )، حافظ قدرت اللہ صاحب (ہالینڈ) کانفرنس کے پہلے دن حضرت چوہدری سر ظفر اللہ خاں صاحب نے نماز جمعہ پڑھائی اور سورۃ محمد کی آخری آیات کی روشنی میں جملہ مبلغین اور احباب جماعت کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی آپ نے خطبہ کے بعد بھی جملہ مبلغین کو زریں نصائح سے نوازا۔کانفرنس کے متعدد اجلاس مکرم چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ سیکرٹری یورپین مشنز کی زیر صدارت عمل میں آئے جن میں جملہ نمائندگان نے اپنے اپنے مشنوں کی کارگزاری پیش کی۔سالانہ کا نفرنس کے پہلے دن ایک پریس کانفرنس بھی منعقد ہوئی جس کے نتیجہ میں ملک بھر میں وسیع پیمانے پر احمدیت کا چرچا ہوا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مکرم چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ نے جماعتی مشنوں کی تبلیغی مساعی کا ذکر کیا۔بعد ازاں آپ نے نمائندگان پریس کے سوالوں کے جوابات دیئے۔کانفرنس میں ڈچ ریڈیو کے نمائندے بھی موجود تھے جس کی وجہ سے ڈچ ریڈ یو نے ۵ مرتبہ کا نفرنس کی خبر کو نشر کیا اور ایک خاص پروگرام کا نفرنس کے ضمن میں عرب ممالک کیلئے نشر کیا۔