تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 728
تاریخ احمدیت۔جلد 22 728 سال 1964ء فائیلکس اونا ما FILEXONAMA، گلو کے ڈسٹرکٹ کمشنر، لیرا کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ٹاؤن کلرک کولٹر پچر دیا۔ایک زراعتی سکول اور او یو باسکول میں لیکچر دیا۔چرچ آف یوگنڈا اور کیتھولک مشن کے مراکز میں اچولی اور لانگو کے دوسو اساتذہ ریفریشر کورس کے لئے آئے ہوئے تھے آپ نے ان میں پمفلٹ تقسیم کئے اور تبادلہ خیالات کیا نیز پروٹسٹنٹ اور کیتھولک پادریوں کو دعوتِ اسلام دی۔مرزا محمد ادریس صاحب انچارج مشن ” مسا کا“ نے تبلیغ اور لٹریچر کے ذریعہ ٹیکنیکل سکول مسا کا اور کمپالا کالج کے ہوسٹل ہیڈ ماسٹر آغا خاں سکول، مسا کا کے چیف اور ایک یمنی عرب تک پیغام احمدیت پہنچایا۔چچبیرہ کی جماعت احمدیہ نے اس سال مسجد تعمیر کی۔حکومت نے عائلی قوانین پر نظر ثانی اور ترامیم کے لئے چھ ممبروں پر مشتمل ایک کمیشن مقرر کیا تھا جس نے سوالنامہ جاری کیا۔جس کے جواب میں جنجہ مشن کے انچارج مولوی عبدالکریم صاحب شرمانے کمیشن کے سامنے ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں اسلامی نقطہ نگاہ سے عائلی قوانین کی وضاحت کی گئی تھی۔آ۔۔آپ نے ڈیڑھ گھنٹہ تک ممبران کمیشن کے سوالوں کے جوابات دیئے۔