تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 725 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 725

تاریخ احمدیت۔جلد 22 725 سال 1964ء غیر مسلم بکثرت شامل ہوئے۔مغربی نائیجیریا کے علاوہ آپ وسطی نائیجیریا بھی پہنچے اور ٹیچر ٹرینگ کالج، انصار الدین کالج اور ایوچی (AEUCHI) کے ہائی سکول میں لیکچر دیا۔۳ مئی ۱۹۶۴ء کو الحاج شیخ نصیر الدین احمد صاحب نائیجیریا مشن کا چارج سنبھالنے کے لئے 60 لیگوس پہنچے اور مولانا سیم سیفی صاحب انہیں چارج دے کر ۲ / جولائی ۱۹۶۴ء کو واپس مرکز احمدیت تشریف لے آئے۔مولانا سیم سیفی صاحب کی ڈائری نائیجیریا مشن کے واقعات کے ضمن میں جناب مولانا نسیم سیفی صاحب کی انگریزی ڈائری ۱۹۶۴ء کا اردو لخص بھی درج ذیل کیا جاتا ہے جس سے آپ کی بعض دیگر اہم تبلیغی سرگرمیوں پر بھی روشنی پڑتی ہے۔(۲۲ جنوری ۱۹۶۴ء) مولوی منیر احمد عارف صاحب کی آمد - (۲۶ جنوری) میٹنگ خدام الاحمدیہ جلسہ امیگریشن سنٹر۔(۲۹ جنوری) ٹیلی ویژن پروگرام۔(۷فروری) جاپان مشن کو کتا ہیں ارسال کی گئیں۔( ۲۳ فروری) عمری عبیدی صاحب کی آمد نائیجیریا کے احمدی اخبار دی ٹرتھ“ نے ۲۸ فروری ۱۹۶۴ء کی اشاعت میں آپ کی نسبت ایک تعارفی نوٹ سپر داشاعت کیا )۔(۲۸ فروری) عمری عبیدی صاحب نے جمعہ پڑھایا۔(۲۹ فروری ) آرنلڈ ٹائن بی کا لیکچر سنا۔ایک سوال بھی کیا۔شام کو دعوت۔ملاقات۔(۶ اپریل کو ) MIDDLE BELT HERALD کیلئے کالم لکھا۔61 (۱۲ را پریل ) خلافت جوبلی کا جلسہ۔(۱/۲۲اپریل) ڈاکٹر شاہ صاحب نے خاکسار کے نام وظیفہ دینے کے لئے مشن کو بارہ پونڈ ادا کئے۔(۲۶/اپریل ) GEORSE PRASSURE کا لیکچر۔(۳ مئی ) شیخ نصیر الدین کی آمد۔( ۴ مئی) وزیر اعظم ابی ابوبکر سے ملاقات ، قرآن کریم کی تفسیر پیش کی۔اخبار، ریڈیو، ٹیلی ویژن پر خبر۔( مئی) میلکم ایکس کی مشن ہاؤس آمد۔(۱۸مئی ) سعودی عرب کا وزیر سوال و جواب کے بعد مل کر گیا۔(۳۰ مئی) نیوز ویل کے لئے انٹرویو۔(۳۱ مئی ) اسلامک کلب میں جماعت کی طرف سے الوداعی پارٹی۔( یکم جون ) محمد علی کلے (عالمی باکسر ) کو قرآن کریم کا تحفہ۔( ۷ جون ) لیگوس سے کانو۔برائے پاکستان۔(۱۹ جون) کراچی۔(۲ جولائی) کور بوہ واپسی۔