تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 724 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 724

تاریخ احمدیت۔جلد 22 724 سال 1964ء سلسلے میں امسال آپ کی تحریک پر مسلم نو جوانوں نے مسلم بوائز ایسوسی ایشن کے نام سے ایک تنظیم قائم کی۔جس کے چیئر مین آپ مقرر ہوئے۔اس تنظیم کا اجلاس ہر اتوار کو منعقد ہوتا۔جس میں آپ اسلامی تعلیمات کے مختلف پہلوؤں پر لیکچر دیتے اور سوالات کے جوابات دیتے۔اجلاسوں میں مسلمان اور عیسائی یکساں دلچسپی لیتے تھے۔ایک مرتبہ یہووا وٹنس تحریک کے منادوں سے آپ کا مباحثہ ہوا۔لائبیریا ریڈیو پر اس مباحثہ اور اجلاسوں کی خبریں نشر ہوئیں۔عیدالاضحیہ کے موقعہ پر آپ کا ایک انٹرویو بھی نشر کیا گیا۔آپ نے اس سال بندرگاہ منروویا کے علاوہ سمال والا کو۔بگ واکو۔پگ دے اور آرتھنگٹن جیسے دیہات میں احمدیت کی تبلیغ و اشاعت کی طرف خاص توجہ دی۔اور پبلک جلسوں سے احمدیت کا پیغام پہنچایا۔لائبیریا یونیورسٹی کے طلباء سے آپ نے خاص طور پر رابطہ قائم کیا۔جن شخصیات کو آپ نے لٹریچر دیا ان میں صدر لائبیریا اور ایک فوجی جنرل اور ملائیشیا پارلیمنٹ کے ممبران خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔اس سال نمبا (NIMBA) میں احمدیت کا اثر ونفوذ بڑھا اور کسی (KISSY) قبیلہ کے کئی نوجوان احمدیت کے نور سے منور ہوئے۔نائیجیریا مولا نانسیم سیفی صاحب انچارج نائیجیریا مشن نے اس سال متعدد بار ریڈیو اور ٹیلیویژن سے خطاب کیا۔تین پمفلٹ شائع کئے۔مشہور برطانوی پروفیسر اے۔جے ٹائن بی ( A۔J۔TOYN BEE) سے احمدیت کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔آپ کی مسلم سٹوڈنٹس سوسائٹی کے جلسوں میں تقاریر ہوئیں۔چوہدری منیر احمد صاحب عارف نے اس سال دو دفعہ مغربی نائیجریا کی جماعتوں کا دورہ کیا۔پہلا دورہ ۲۱ فروری سے شروع ہو کر اپریل کے آغاز تک جاری رہا۔جس میں آپ اپنی (EPE)، اومو (OMU)، اووپن (IOOPN) اور موجوڈا (MOJODA) وغیرہ مقامات میں تشریف لے گئے۔اور پبلک لیکچروں اور تقسیم لٹریچر کے ذریعہ ہر جگہ حق وصداقت کی ایسی موثر رنگ میں ترجمانی کی کہ کئی افرا د احمدیت سے وابستہ ہو گئے۔آپ کا دوسرا دورہ ماہ جون سے ماہ اگست تک ممتد تھا۔جس کے دوران آپ نے دو ہزار میل سفر کیا۔اور اکارے (IKRA)، ادونی (IDONI)، اونڈ واور اڈوکیٹی (OADOEKITI) وغیرہ مقامات پر کئی کئی دن قیام کر کے پبلک لیکچروں اور تقسیم لٹریچر کے ذریعہ گویا احمدیت کی دھوم مچادی۔آپ کا دو دن تک ایک پادری سے مباحثہ ہوا جس میں مسلم اور