تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 699
تاریخ احمدیت۔جلد 22 699 سال 1964ء محکم الدین صاحبان مرحوم کپڑے کے سلیپرز کا کاروبار کرتے تھے۔ان تینوں حقیقی بھائیوں نے بھی جماعت کی بہت مخلصانہ خدمت کی۔جزاھم اللہ احسن الجزاء۔مگر با قاعدہ نظام کی صورت پیدا نہ ہو سکی۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے مبارک عہد کے اوائل میں غالباً ۱۹۱۸ء میں مکرم چودھری نواب علی صاحب نے واٹرلوسٹریٹ میں جماعت احمدیہ کی تنظیم قائم کی۔مکرم مولوی عبدالرحیم صاحب کشمیری نے تبلیغ اور تربیت کے سلسلہ میں نمایاں کام کیا۔اور قرآن مجید کے درس اور با قاعدہ جلسوں کا انتظام کیا۔اُن ایام میں جن خوش قسمت لوگوں کو سلسلہ عالیہ میں داخل ہونے کی توفیق حاصل ہوئی اُن میں مکرم مولوی لطف الرحمن صاحب، مکرم حکیم ابوطاہر محمود احمد صاحب، ڈاکٹر امید علی صاحب اور میاں محمد صدیق صاحب تاجر بھی شامل تھے۔ان بزرگوں نے اپنے اپنے رنگ میں سلسلہ کی بہت خدمت کی۔اللہ تعالیٰ ان سب کو غریق رحمت کرے اور نیک جزاء عطا فرمائے۔شہر میں سلسلہ کی اپنی کوئی مسجد نہ ہونے کی وجہ سے ان ایام میں نمازیں ادا کرنے اور تبلیغی جلسے منعقد کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں انتظام کیا جاتا تھا۔۱۹۴۴ء میں اللہ تعالیٰ نے ساری دنیا پر عموماً اور جماعت احمدیہ پر خصوصا گراں بہا انعام نازل فرمایا اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی کو مصلح موعود کی روحانی خلعت سے نوازا۔حضور پرنور نے لاہور، لدھیانہ، ہوشیار پور اور قادیان میں اس نعمت عظمیٰ کا اعلان فرمایا اور اسی سلسلہ میں حضور نے دہلی کا سفر بھی اختیار کیا۔اس وقت جماعت کلکتہ کے بعض احباب کے دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ حضور سے درخواست کی جائے کہ کلکتہ کو بھی اپنے مبارک قدوم سے نواز ہیں۔اس ضمن میں یہ تجویز کی گئی کہ حضور کو اس لمبے سفر پر آمادہ کرنے کے لئے کلکتہ میں احمدیہ مسجد کی تعمیر کا پروگرام بنایا جائے۔اور حضور اس مقدس عمارت کا اپنے مبارک ہاتھوں سے افتتاح فرمائیں۔اس تجویز کی تمام مقامی احباب نے بدل و جان تائید کی اور صاحبزادہ حضرت میرزا ظفر احمد سلمہ کی صدارت میں جماعت کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔تا کہ مجوزہ مسجد کے لئے موزوں مقام پر زمین خریدنے کے لئے چندہ جمع کیا جائے۔خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس تحریک کو ایسی برکت عطا فرمائی کہ اُس اجلاس میں مقامی احباب نے تقریباً ساٹھ ہزار روپیہ کے وعدے لکھوائے۔بعد ازاں مزید دوستوں نے بھی حصہ لیا اور تقریباً اسی ہزار روپیدا کٹھا ہو گیا۔فالحمد للہ رب العلمین