تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 643 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 643

تاریخ احمدیت۔جلد 22 643 سال 1964ء سے ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ملاقات کی اجازت چاہی۔اس نے ہم سے ہمارے نام ، گاؤں ضلع وغیرہ دریافت کر کے لکھ لیا اور پھر ہم کو اندر آنے کی اجازت ہوئی۔ہم نے اندر داخل ہو کر حضور سے مصافحہ کیا۔حضور نے ہم دونوں کو اپنی چارپائی پر ہی بٹھا لیا۔اور یوں جہلم جا کر ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت کی اور بیعت سے مشرف ہوئے۔حضرت مولوی صاحب جماعت احمد یہ شادیوال کے امیر رہے۔اور اس دوران نماز فجر کے بعد روزانہ قرآن کریم کا پنجابی زبان میں درس دیتے رہے۔آپ قرآن وحدیث اور صرف ونحو کے بہت بڑے عالم تھے۔نہایت ہی متقی ، پارسا اور تہجد گزار بزرگ تھے سلسلہ کے ساتھ ایک والہانہ عشق تھا۔فرمایا کرتے تھے جب سے میں احمدی ہوا ہر جلسہ سالانہ پر شامل ہوا ہوں۔اولاد ا۔محمد شفیع صاحب امیر جماعت احمد یہ شادیوال۔۲۔عبدالغنی مکرم عبد الغنی صاحب ۳ مکرم عبد الرحمن صاحب ۳۔80- دو بیٹیاں: ا محترمہ امۃ اللطیف صاحبه ۲- محترمہ امۃ الشریف صاحبه