تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 558 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 558

تاریخ احمدیت۔جلد 22 558 سال 1964ء ارادے کر رہے تھے کہ ہم میں سے کوئی اڑ کر امریکہ جائے گا کوئی انگلستان جائے گا۔کوئی جاپان جائے گا اور اسلام کی اشاعت ان جگہوں میں کرے گا لیکن چالاک شکاری اس تاک میں تھا کہ وہ ان غافل اور سادہ لوح پرندوں پر فائر کرے۔چنانچہ اس نے فائز کیا اور چاہا کہ وہ ہمیں منتشر کر دے مگر ہماری جماعت جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات میں پرندہ ہی قرار دیا گیا ہے اپنے اندر ایک اجتماعی روح رکھتی تھی۔وہ مرغابیوں کی طرح اٹھی تھوڑی دیر کے لئے ادھر ادھراڑی مگر پھر جمع ہوئی اور ربوہ میں آکر بیٹھ گئی۔بے شک ابھی یہ ایک بیج ہے جو دکھائی دے رہا ہے مگر یہ بیج بڑی برکت کی نشانی ہے بڑی رحمت کی نشانی ہے اور آئندہ کے لئے بڑی امیدیں دلانے والی چیز ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ہمیں یہ امر بھی فراموش نہیں کرنا چاہیئے کہ یہ چیز اچھی بھی ہے بہتر بھی ہے بلکہ ہمارے لئے فخر کا موجب بھی ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ہماری پیدا کردہ نہیں بلکہ ہمارے خدا ہی کی پیدا کردہ ہے اور ہم اس خوبی میں جو ہمارے اندر لوگوں کو نظر آتی ہے اپنے خدا ہی کا ہاتھ دیکھتے ہیں۔اس لئے ہم اسی کے حضور میں ادب کے ساتھ اپنا سر جھکاتے ہیں اور اس سے کہتے ہیں۔اے مہربان آقا! جس نے ہم کو انتشار کے بعد پھر جمع کیا جس نے پریشانی کے بعد ہمیں پھر امن کا راستہ دکھایا اور جس نے آئندہ کے لئے ہمیں بہت سی امیدیں دلائیں۔اگر تیرے علم میں ہمارے لئے کوئی اور ابتلاء بھی مقدر ہیں تو ہم تجھ سے امید کرتے ہیں کہ تو پھر بھی ہم کو پراگندہ نہیں ہونے دے گا بلکہ اپنے خاص فضل اور مہربانی سے ہماری کمزوریوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اور ہماری خطاؤں کو معاف کرتے ہوئے پھر ہم کو اکٹھا کر دے گا۔پھر ہم کو جمع ہونے کی توفیق عطا فرما دے گا۔اور اس وقت تک ہمارے ارادوں کو متزلزل نہیں ہونے دے گا جب تک کہ ہم اسلام کو تمام دنیا میں قائم نہ کر دیں۔ہمیں یہ امیدیں تیرے فضل نے دلائی ہیں اور ہماری امنگیں تیری رحمت کا ہی نتیجہ ہیں۔پس اے آقا! ہم تجھ سے درخواست کرتے ہیں کہ تو ہماری کمزوریوں کو نظر انداز کر کے ہم میں وہ قومی روح پیدا فرما جو دنیا کی فتح کے لئے ضروری ہے اور ہم میں وہ لیگا نگت اور اتحاد پیدا فرما جو دشمن پر غلبہ حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے اور ہمارے لئے ایسے سامان پیدا فرما کہ ہم دنیا میں ہر مشکل اور مصیبت کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہا کریں۔اور ہمیشہ ایک جھنڈے کے تلے جمع رہا کریں۔تا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو ہم دنیا میں پھیلا سکیں اور خدا تعالیٰ کی بادشاہت کو اس دنیا کے چپہ