تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 538
تاریخ احمدیت۔جلد 22 538 سال 1964ء اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ ہمکلام ہوا۔اور آپ کی برکت سے آپ کے متبعین سے بھی ہم کلام ہوا۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تمام عیسائیوں کو بھی حضرت مسیح ناصری علیہ الصلوۃ والسلام کی صحیح تعلیم کی طرف بلایا۔جو کہ بالآخر اسلام کی عالمگیر سچائی کی طرف ہی نشاندہی کرتی ہے۔اسلام اپنے اندر تمام مذاہب کی سچائیاں رکھتا ہے اور تمام انبیاء کی تعلیمات کا حامل ہے۔مختصر یہ کہ یہ وہ حقیقت ہے جس کے متعلق خود حضرت مسیح ناصری نے فرمایا تھا کہ ابھی وہ تمام حقیقتیں بیان نہیں کر رہے بلکہ ان کے بعد اپنے وقت پر جب انسانی شعور پختہ ہو گا تو مکمل احکامات کا اجرا ہو گا۔وہ آواز جو آج جماعت احمدیہ کی جانب سے بلند ہورہی ہے اس پر کان دھر نا عقلمندی اور خداشناسی ہے۔کیونکہ دراصل وہ خدا کی آواز ہے۔اور وہ دن دور نہیں جبکہ تمام دنیا اس آواز کو قبول کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔ہر دن جو گذر رہا ہے وہ اس آواز کی طاقت اور صداقت اور اس کی وسعت میں اضافہ کرتا چلا جارہا ہے۔ہم خدا تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اس بات کی قوت عطا کرے کہ ہم مذہب کے صحیح مقصد کو محسوس کر سکیں اور تمام بنی نوع انسان اپنے خالق حقیقی سے دوبارہ قریب لائے جاسکیں۔اور تشنہ روحیں الہامات کے آسمانی پانی سے مکمل طور پر سیراب ہو سکیں۔اسلام مذہب کے اس حقیقی مقصد کو پانے کا دعویدار ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے الہامات کے ذریعہ سے اس بات کا عملی ثبوت دیا ہے کہ ہمارا خدا اب بھی زندہ موجود ہے اور اب بھی اسی طرح اپنے برگزیدہ بندوں سے ہمکلام ہوتا ہے جس طرح گذشتہ زمانوں میں اپنے بندوں کے ساتھ ہمکلام ہوا کرتا تھا۔بائیبل میں بھی یہ مرقوم ہے کہ درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے۔آج دنیا جن مشکلات سے دو چار ہے اور مستقبل میں تباہی کے جو آثار نمودار ہور ہے ہیں ان سے بچنے کا واحد ذریعہ یہ ہے کہ مخلوق اپنے خالق حقیقی کی طرف متوجہ ہو کر صرف اسی کے سامنے سر بسجو د ہو۔خدا تعالیٰ کی بخشش کو اور اس کے فضلوں کو جذب کرنے کا ذریعہ یہی ہے کہ ہم سچے دل کے ساتھ اسلام کے زندہ خدا کو اس کی تمام صفات میں ازلی و ابدی یقین کرتے ہوئے اس سے بخشش طلب کریں کیونکہ وہ رحیم وکریم خدا ہے اور ہر وہ شخص جو بچی تو بہ اور پُر خلوص دعاؤں کے ساتھ اس کے دروازہ کو کھٹکھٹاتا ہے اس کی توبہ قبول کی جاتی ہے۔یہ مختصر ایڈریس ختم کرنے سے پیشتر ہم اس موقعہ سے فائدہ