تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 527 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 527

تاریخ احمدیت۔جلد 22 527 سال 1964ء اس کا نظام کا احترام، اس کی عادات واطوار کی باقاعدگی اور مستقل مزاجی ، اس کی تحریر اور اس کی تقریر بلکہ اس کا اٹھنا بیٹھنا، جاگنا اور سونا یعنی زندگی کے تمام انواع کے افعال اور تصورات مجلس خدام الاحمدیہ کے ممنونِ احسان اور مرہونِ منت ہیں۔کوئی شعبۂ حیات ایسا نہیں جس کی خوبیوں کو جلا بخشنے میں مجلس خدام الاحمدیہ کا نہ تھکنے والا ہاتھ کارفرما نظر نہ آتا ہو۔کوئی بدیاں ایسی نہیں جنہیں مٹا ڈالنے کے لئے اس ہاتھ نے ان تھک جدوجہد نہ کی ہو غرضیکہ ہماری زندگیاں سر تا پا اسی مجلس کے سانچوں میں ڈھلی ہوئی ہیں۔یہ درست ہے کہ خام مال اپنی خام کاری کے سبب بعض اوقات ہر سانچے میں ڈھل نہیں سکتا اور نقاش کے ہر نقش کو اپنی ہستی پر جمانے کا اہل نہیں ہوتا مگر جس حد تک بھی ہم میں سے کوئی صیقل ہو سکا اور جس قدر بھی حسین نقوش ہماری صورتوں کو زینت بخش سکے ہیں وہ تمام تر نہ سہی مگر ان میں سے بعض بلکہ بہت سی صورتوں میں اکثر مجلس خدام الاحمدیہ کے احسان کی گواہی دے رہے ہیں اور اس محسن را ہنما کے حسن و احسان کے گیت گا رہے ہیں جس کی پیدائش سے بھی پہلے امام وقت کو مخاطب کر کے اللہ تعالیٰ نے یہ خبر دی تھی کہ وہ حسن و احسان میں تیرا نظیر ہوگا۔حضرت مصلح موعود کا روح پرور پیغام 112- سید نا حضرت مصلح موعود نے اپنی علالت کے باوجود دفتر اول تحریک جدید کے اکتیسویں اور دفتر دوم کے اکیسویں سال کے لئے حسب ذیل پیغام ارشاد فرمایا۔جس نے مخلصین جماعت میں قربانیوں کا ایک جوش اور ولولہ پیدا کر دیا:۔أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم برادران وَ عَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوالناصر السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ تحریک جدید کا نیا سال شروع ہو رہا ہے۔دوست قربانی کریں اور پچھلے سال سے