تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 528 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 528

تاریخ احمدیت۔جلد 22 528 سال 1964ء آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ ہو اور ان کی مدد کرے۔آمین والسلام خاکسار : دستخظ (مرزامحموداحمد خلیفه اسمی الثانی 113 خدام الاحمدیہ کے نام سید نا حضرت خلیلہ اسیح الثانی کا تازہ پیغام مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ نے قادیان کی یاد میں جلسوں کے انعقاد کا آغاز کیا تھا۔اس موقع پر خدام الاحمدیہ مرکزیہ کی درخواست پر حضور انور نے از راہ شفقت خدام الاحمدیہ کو ایک بصیرت افروز پیغام سے نوازا ہے۔حضور کے پیغام کا مکمل متن ذیل میں ہدیہ قارئین کیا جاتا ہے:۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم وَ عَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحَ الْمَوْعُودِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو النَّاصِر مجھے یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی کہ مجلس خدام الاحمدیہ احمدیت کے دائمی مرکز قادیان کی یاد میں جلسوں کا انعقاد کر رہی ہے۔میں اس موقعہ پر خدام کو نصیحت کرتا ہوں کہ اخلاص سے کام کرو اللہ تعالیٰ تمہارے اخلاص کو برکت دے گا۔اسلامی مشاورتی کونسل کے رکن مولانا ابوالہاشم صاحب کا تعلیم الاسلام کالج کے طلبہ سے خطاب خاکسار:۔مرز امحمود احمد 14 آج ربوہ سے علمی افکار و نظریات کی شعاعیں نکل کر تمام دنیا میں پھیل رہی ہیں پاکستان کی اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مولانا ابوالہاشم صاحب نے جو اسلامک اکیڈمی ڈھاکہ کے ڈائر یکٹر بھی ہیں نے اس امر پر خوشی کا اظہار فرمایا کہ ربوہ سے جو پہلے ایک بنجر قطعہ زمین تھا آج علمی افکار و نظریات کی شعاعیں نکل کر تمام دنیا میں پھیل رہی ہیں۔آپ نے دعائیہ رنگ میں اس آرزو کا بھی اظہار کیا کہ جس طرح جماعت احمدیہ کے افراد نے ایک بنجر زمین کو آباد کر کے اسے زندگی سے ہمکنار کر دکھایا ہے اسی طرح وہ روحانی لحاظ سے دنیا کے بنجر دماغوں کو دینی و علمی آسودگی۔ނ