تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 520 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 520

تاریخ احمدیت۔جلد 22 520 سال 1964ء خالد نومبر ۱۹۶۴ء کے صفحہ ۲۷ تا ۳۳ پر شائع ہوا۔اس اہم مضمون کا مکمل متن درج ذیل کیا جاتا ہے:۔ایک قوم کا راہنما اس قوم کا حسن بھی ہو سکتا ہے اور قوم کو ہلاک کرنے والا بھی۔جہاں حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام ہمیں اپنی قوم کو ہلاکت کے سیلاب سے بچا کر کامیابی کے گھاٹ پر اتارتے ہوئے نظر آتے ہیں و ہیں ہمیں فرعون کی یہ تصویر بھی دکھائی دی ہے کہ فَأَوْرَدَ هُمُ النَّارَ (هور:۹۹) وہ اپنی قوم کو جہنم کی طرف لے گیا۔پس راہنما کی حیثیت بڑی اہم اور غیر معمولی ذمہ داری کی حامل ہوتی ہے اور خوش بخت ہوتا ہے وہ راہنما جو اپنی قوم کا حسن ہو اور خوش نصیب ہوتی ہے وہ قوم بھی جسے ایک محسن را ہنما عطا ہو۔کیونکہ اس کے احسانات کا دائرہ ایک عام محسن کے احسانات کی طرح محدود نہیں ہوتا بلکہ بنی نوع انسان کا ایک وسیع حصہ اس سے فیضیاب ہوتا ہے۔میں آج اپنے جس راہنما کے ایک احسان کا تذکرہ کرنے لگا ہوں اس کی تو پیدائش سے بھی پہلے اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے مقدر کر رکھا تھا کہ وہ قوم کا ایک محسن راہنما ہوگا اور اپنے حسن و احسان میں امام آخر الزمان کی نظیر ہوگا۔یہی نہیں کہ صرف اس کی اپنی قوم ہی اس کے احسانات سے فیضیاب ہوگی بلکہ وہ فیض بہت سی قوموں کے لئے عام ہو گا۔قومیں اس سے برکت پائیں گی اور وہ اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا۔حضرت المصلح الموعود ایدہ الودود کے حسن و احسان کا ذکر لمبے تذکروں اور عمر بھر کی محفلوں کو چاہتا ہے۔آپ کے احسانات میں سے بعض تو انفرادی نوعیت کے ہیں اور آپ کے زمانہ خلافت کے اب تک کے پچاس سالوں میں لاکھوں کی جماعت میں جابجا بکھرے پڑے ہیں۔پھر وہ جماعت کے دائرہ تک ہی محدود نہیں بلکہ غیر از جماعت افراد میں سے بھی سینکڑوں ہزاروں نے مختلف وقتوں میں، مختلف صورتوں میں ان کے میٹھے پھل چکھے بلکہ خوب سیر حکمی کے ساتھ ان سے لطف اندوز ہوئے لیکن ان احسانات کا تذکرہ نہ تو میرا مقصود ہے نہ ہی میں بعض مصالح کے پیش نظر ان کا ذکر مناسب سمجھتا ہوں۔میں نے اپنے اس مضمون کے لئے جس نوعیت کے احسانات میں سے صرف ایک کو چنا ہے وہ قومی احسانات ہیں یعنی ایسے احسانات جن کے دائرے میں کم و بیش ایک قوم کے تمام افرادسما سکتے ہیں جو ایسی بارش کی طرح ہوتے ہیں کہ جن وسیع علاقوں پر برستے ہیں شاداب اور بنجر زمینوں کی تمیز نہیں کرتے چٹانیں بھی ان سے ویسا ہی حصہ پاتی ہیں جیسے زرخیز زمین، ریگستانوں پر بھی ویسا ہی برستے ہیں جیسے بوستانوں پر۔