تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 444
تاریخ احمدیت۔جلد 22 444 سال 1964ء ٹریننگ کے لئے کلاسز منعقد ہو سکیں اور زیر تربیت معلمین وقف جدید رہائش بھی رکھ سکیں۔فی الحال اس مختصر سکول اور ہوسٹل میں دس معلمین کی ٹرینینگ اور رہائش کا انتظام ہے بعد ازاں اس اسکول میں ایونگ کلاسز جاری کرنے کا بھی ارادہ تھا جن میں معلمین کو صنعت کاری کی تعلیم دی جائے گی۔سب گنجائش معلمین کے علاوہ دوسرے لوگ بھی ان کلاسز سے استفادہ کر سکیں گے۔ہر چند کہ انجمن وقف جدید کا دفتر اس نئی عمارت میں منتقل ہو چکا تا ہم کام ابھی زیر تکمیل تھا اس پر ابتداء ۷۵ ہزار روپے خرچ ہو چکے اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مزید روپیہ صرف کرنا ہوگا۔اس کے باوجود چند ہ تعمیر دفتر کی مد میں احباب کی طرف سے تا حال صرف ۳۹٬۸۱۷ روپے ہی وصول ہوئے ہیں باقی روپیہ قرض لے کر عمارت پر لگایا گیا۔اس ضرورت کے پیش نظر محترم جناب مرزا عبدالحق صاحب صدر نگران بورڈ نے نئی عمارت میں دفتری کام کا آغاز حسب ذیل تحریر سپرد قلم کرنے سے فرمایا:۔آج مورخہ ۱۹/ اپریل ۱۹۶۴ء بفضلہ تعالیٰ دفتر وقف جدید کا افتتاح کیا گیا ہے۔یہ دفتر بہت سی مشکلات میں سے گذرتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے۔چند ماہ پیشتر اس دفتر کے باہر امرائے اضلاع و بعض دیگر احباب کا اجلاس بلایا گیا تھا اس وقت صرف دیوار میں ہی بنی ہوئی تھیں اور چھتوں کے لئے کوئی انتظام نہ تھا اتنے تھوڑے سے عرصے میں ساری بلڈنگ کی چھتیں ڈال لینا وقف جدید کے ذمہ دار کارکنان کی ہمت ہے۔ابھی اس عمارت کی بہت سی تکمیل باقی ہے اور وقف جدید کے اصل کام کے لئے عملہ کی توسیع کی اس سے بھی زیادہ ضرورت ہے۔اس لئے تمام امرائے اضلاع اور دیگر احباب کی خدمت میں گذارش ہے کہ وہ اس طرف توجہ فرما کر وقف جدید کے لئے چندہ کی فراہمی میں کماحقہ کوشش فرماویں تا کہ اس کی ضروریات پوری ہو سکیں۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہت مختصر سی زندگی دی ہے۔خوش قسمت ہے وہ انسان جس کی زندگی خدمت دین میں خرچ ہو۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے ہم سب کو اس کی توفیق دے۔والسلام خاکسار مرزا عبد الحق ۱۱۹/۴/۱۴ 51 66 ایبٹ آباد میں جلسہ یوم والدین ۱۹ / اپریل ۱۹۶۴ ء ہی کو مجلس خدام الاحمدیہ ایبٹ آباد کے زیرا ہتمام جلسہ یوم والدین منعقد ہوا۔جلسہ سے بدر عالم صاحب قائد مجلس خدام الاحمدیہ ایبٹ آباد اور جناب شیخ خورشید احمد صاحب (اسسٹنٹ ایڈیٹر الفضل ) مرکزی نمائندہ نے خطاب کیا۔اس موقع پر ( حضرت ) صاحبزادہ مرزا