تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 443 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 443

تاریخ احمدیت۔جلد 22 443 سال 1964ء کھڑے ہو کر اجتماعی دعا کرائی جس میں جملہ حاضرین شریک ہوئے جو نہی احباب نے دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے دو بکرے بطور صدقہ ذبح کئے گئے۔دعا سے فارغ ہونے کے بعد حضرت مرزا عبدالحق صاحب نے زیر لب دعائیں کرتے ہوئے اپنے ہاتھ سے صدر دروازہ کا تالا کھول کر عمارت کا افتتاح فرمایا۔اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ نئی عمارت کا افتتاح عمل میں آنے کے بعد حضرت مرزا عبدالحق صاحب کی اقتداء میں جملہ مہمان عمارت میں داخل ہوئے۔محترم صدر صاحب انجمن وقف جدید اور محترم ناظم صاحب انجمن وقف جدید نے مہمانوں کو عمارت کے مختلف ونگ اور ان کے کمرے دکھائے اور ان میں مختلف شعبہ جات کی ترتیب و تعیین پر روشنی ڈالی۔عمارت کا ڈیزائن نقشہ اور ضرورت کے مطابق شعبہ وار کمروں کی ترتیب کے معائنہ سے فارغ ہونے کے بعد محترم جناب مرزا عبدالحق صاحب نے محترم ناظم صاحب وقف جدید کے کمرہ میں میز کے سامنے تشریف فرما ہو کر اپنے قلم سے امراء صاحبان اضلاع اور دیگر احباب جماعت کے نام وقف جدید کے لئے چندہ فراہم کرنے کی ایک اپیل رقم فرمائی اور اس طرح عمارت کے افتتاح کے ساتھ ساتھ با قاعدہ دفتری کام کا بھی آغاز فرمایا۔ازاں بعد جملہ مہمانوں کی مٹھائی وغیرہ سے تواضع کی گئی جس کے اختتام پر محترم مرزا صاحب نے اجتماعی دعا کرائی اور یہ بابرکت تقریب جس کا آغاز اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعا سے ہوا تھا اسی کے حضور عاجزانہ دعا پر اختتام پذیر ہوئی۔دفتر وقف جدید کی یہ نئی شاندار عمارت گول بازار کے عقب میں دفتر خدام الاحمدیہ سے ملحق پلاٹ میں تعمیر کی گئی۔محترم صدر صاحب انجمن وقف جدید کے دفتر اور کمیٹی روم کے علاوہ عمارت کے دو ونگ ہیں ایک ونگ شعبہ مال کے لئے اور دوسرا شعبہ ارشاد کے لئے مخصوص ہے۔ہر ونگ وسیع و عریض تین تین کمروں پر مشتمل ہے علاوہ ازیں عمارت کے دونوں سروں پر زیر سقف دو چھتی کی طرز پر دو بالائی کمرے بھی ہیں ان میں سے ایک کمرہ تو لٹریچر کے سٹور کے طور پر اور دوسرا کمرہ آفس ریکارڈ کو محفوظ کرنے کے لئے مخصوص کر دیا گیا۔علاوہ ازیں ایک گیسٹ روم بھی تعمیر کیا گیا تا مہمانوں کو ٹھہرانے میں سہولت رہے۔لیٹرین اور غسل خانے اس کے علاوہ ہیں۔عمارت کی بنیا دیں اتنی مضبوط اور پختہ رکھی گئیں کہ بعد میں حسب ضرورت بالائی منزل تعمیر کر کے عمارت میں توسیع کی جا سکے۔اصل عمارت سے ملحق اس کے پہلو میں بعض اور کمرے بھی تعمیر کئے گئے جن میں معلمین کی