تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 399
تاریخ احمدیت۔جلد 22 تراجم کتب تاریخ و سیرت: 399 ، دو سال 1964ء لائف آف محمدم ، لائف آف احمد سیرۃ طیبہ آئینہ جمال“ ”ڈر منشور کے عربی وانگریزی تراجم شائع ہوئے۔تراجم کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام :- حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصانیف کے تراجم کی اشاعت کی طرف بھی توجہ کی گئی ہے اور تراجم کا کام جاری ہے۔من الرحمن ( تالیف حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام ) کا انگریزی ترجمہ شائع کیا جا چکا ہے۔نیز حضور کی کتب اسلامی اصول کی فلاسفی الوصیت“ ضرورۃ الامام۔مسیح ہندوستان میں۔ایک غلطی کا ازالہ کشتی نوح سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب وغیرہ کے بیرونی زبانوں میں تراجم شائع ہو چکے ہیں۔دیگر اساسی لٹریچر :۔ان کے علاوہ بعض کتب کے تراجم کے مسودات تیار ہیں۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی متعدد تصانیف مثلاً احمدیت یعنی حقیقی۔دیباچہ تفسیر القرآن (انگریزی) نظام نو۔اسلام کا اقتصادی نظام۔دعوت الا میر وغیرہ کے تراجم شائع ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ مختلف مشنوں کی طرف سے کسر صلیب کے لئے علماء اور مبلغین کے قلم سے نکلا ہوا بے شمارلٹریچر پھیل چکا ہے اور پھیل رہا ہے! اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اس کے ذریعہ اسلام کا اثر ونفوذ بڑھ رہا ہے۔اس لٹریچر کے طفیل اب مسلمان اپنے عقائد پر چٹان کی طرح ڈٹ کر باطل کے وساوس کا سد باب کر رہے ہیں۔نائیجیریا کے وزیر اعظم الحاج ابوبکر نے ایک موقع پر فرمایا:۔مجھے جب بھی عیسائیوں سے بحث کے دوران کوئی بات پیش کرنی ہوتی ہے تو ہمیشہ احمد یہ لٹریچر میری رہنمائی کرتا ہے۔میں اس کے علاوہ کسی اور مذہبی لٹریچر پر اس قدر را عتماد نہیں کرتا جتنا کہ احمدیہ جماعت کے لٹریچر پر کرتا ہوں۔سید نا حضرت مصلح موعود کی خلافت کے پچاس سال کے اندر مشرق و مغرب میں ایسا عظیم الشان انقلاب رونما ہوا اور اس طرح ہوا کا رخ بدل گیا کہ اپنے اور بیگانے ورطہ حیرت میں پڑ گئے اور اسے نوع انسانی کی روحانی تاریخ کا ایک عجیب و غریب واقعہ اور زبر دست نشان قرار دینے پر مجبور ہو گئے۔