تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 380 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 380

تاریخ احمدیت۔جلد 22 (۴) ایم۔اے سنی M۔A۔Sanni 380 (۵) چوہدری عبد المجید بھٹی صاحب پر نسپل مسلم ٹیچر ٹریننگ کالج لیگوس (1) جناب خلیل محمود صاحب (۷) جناب ڈاکٹر سید محمد یوسف شاہ صاحب (۸) انچارج احمد یہ ڈسپنسری لیگوس (۹) وائی اے صافی Y۔A۔Safi (۱۰) مسٹر اے آراے اتول A۔R۔A۔Otule (11) مسٹراے کے مصطفی A۔K۔Mustafa کانفرنس کے دوران شوریٰ کا اجلاس بھی ہوا۔ہالینڈ 62 سال 1963ء اس سال مشن کے انچارج حافظ قدرت اللہ صاحب کی تبلیغی سرگرمیاں ہیگ ، ڈلفٹ، روٹر ڈم، ماسٹر نٹ ، ایمسٹرڈم، اور ہارلم کے عوام و خواص تک وسیع سے وسیع تر ہو گئیں۔چنانچہ آپ نے گڈ فرائیڈے چرچ تک پیغام اسلام پہنچایا۔ریڈیو سے آپ کی ایک تقریر نشر ہوئی۔وزارت خارجہ پاکستان کے سیکرٹری کو لٹریچر دیا۔انڈونیشین ایمبیسی کی ایک تقریب میں وزیر اعظم ہالینڈ کو احمد یہ مشن سے متعارف کیا۔ڈلفٹ کے کالج اور یونیورسٹی سے خطاب کیا۔روٹرڈم کے چرچ میں اسلام کے بارے میں تقریر کی۔جرمن سرحد کے قریب ماسٹر نٹ میں ایک کیتھولک گروپ سے جو تین سو افراد پر مشتمل تھا۔اسلام پر تبادلہ خیالات کیا۔ایمسٹرڈم میں ینگ مین ایسوسی ایشن کی تین روزہ کانفرنس میں تقریر کی۔نیز اس کے ٹریننگ کالج کے تئیں طلباء کو اسلامی تعلیم سے آگاہ کیا۔ہارلم کے ایک سوشل سنٹر میں نو جوانوں کے ایک گروپ سے خطاب کیا۔یوگنڈا اس سال خصوصیت سے نیا لٹریچر شائع کیا گیا۔جس کی تفصیل یہ ہے (۱) حضرت مصلح موعود کی ایک کتاب کا ترجمہ لانگی زبان میں