تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 381 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 381

تاریخ احمدیت۔جلد 22 381 سال 1963ء (۲)’WAKE UP CHRISTIONS“ پمفلٹ مرتبہ صوفی محمد الحق صاحب (۳) یوگنڈا کی اہم زبان HUGANDA میں دو پمفلٹ چار چار ہزار کی تعداد میں۔(۴) نماز کی کتاب LUGANDA زبان میں موخر الذکر خاصی مقبول ہوئی۔اس کی اشاعت کی خبر یوگنڈا ریڈیو نے نشر کی۔نیز اخبار یوگنڈا اوگس میں بھی اس کا چرچا ہوا۔صوفی محمد الحق صاحب، مولوی عبدالکریم صاحب شرما (امیر جماعت) مولوی مقبول احمد صاحب ذبیح نے ملک کے ہر طبقہ تک پیغام حق پہنچانے کا ہرممکن ذریعہ اختیار کیا۔مشن کی طرف سے جن اصحاب کولٹریچر دیا گیا ان میں سے بعض یہ ہیں۔بمبئی کے ایک ہندو شوسلزسٹ۔گلوشہر کے ایگزیکٹو انجینئر۔مکریرے کالج کے پروفیسر۔آل افریقہ چرچ کا نفرنس کے نمائندے چیف منسٹر وزیرتعلیم۔جنرل سیکرٹری یوگنڈا کانگرس ہمبر کینیا ،لیجسلیٹو کانگرس، گورنمنٹ اور میونسپل دفاتر کے افسران اور کلرک۔اس سال جنجہ کے مضافات میں تین نئی جماعتیں قائم ہوئیں اور ایک سو پچیس سے زیادہ افراد داخل سلسلہ ہوئے۔جماعت احمد یہ یوگنڈا کا جلسہ سالانہ ۱۴ جولائی ۱۹۶۳ء کو ”چا جو بیرو“ میں منعقد ہوا۔افتتاح مولوی عبدالکریم صاحب شرما نے کیا۔آپ کے علاوہ درج ذیل افراد نے خطاب کیا۔(۱) مکرم میں بن جمعہ صاحب معلم۔(۲) مسٹر ز کر یا ممبر یوگنڈا پارلیمنٹ (۳) مکرم صوفی محمد الحق صاحب (۴) مکرم حکیم محمد ابراہیم صاحب مبلغ یوگنڈا (۵) مولانا محمد منور صاحب کھانے پکانے کا سارا انتظام احمدی خواتین نے کیا۔جلسہ کو کامیاب بنانے میں مولوی عنایت اللہ صاحب خلیل مبلغ مسا کا کی کوششیں بالخصوص قابل قدر تھیں۔64