تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 379
تاریخ احمدیت۔جلد 22 379 سال 1963ء احمد گائے (GAUE) تین ماہ کے لئے میکارتھی آئی لینڈ ڈویژن میں سرگرم عمل رہے۔مشن کی طرف سے چار ہزار کی تعداد میں شرائط بیعت انگریزی طبع کروایا گیا۔گیمبیا میں اس سال اڑھائی سونفوس کے قریب داخل احمدیت ہوئے۔جن میں اڑتالیس افراد بالغ تھے۔جارج ٹاؤن اور با کاؤ میں اس سال نئی جماعتوں کا قیام عمل میں آیا۔لائبیریا 60 منرویا کے نواح میں چھ گاؤں کے افراد کا ایک اجتماع ہوا۔جس سے مولوی مبارک احمد ساقی صاحب نے خطاب کیا اور سوالوں کے جوابات دیئے۔آپ نے ڈوڈ وٹاؤن میں وہاں کے چیف سے ایسی موثر گفتگو کی کہ اُس نے احمدیت قبول کرنے کا اعلان کر دیا۔ہر جمعہ کوریڈویو پر آپ کی تقریر نشر ہوتی رہی۔61 نائیجیریا رئیس التبلیغ مغربی افریقہ نیم سیفی صاحب کی متعدد تقریریں ریڈیو سے نشر ہوئیں اور خطبہ جمعہ بھی براڈ کاسٹ ہوتا رہا۔چوہدری رشید الدین صاحب مبلغ مشرقی نائیجیریا نے ایک غیر احمدی عالم سے کامیاب مناظرہ کیا نیز سرکاری دفاتر اور سکولوں میں دیگر معززین میں مسلمان قبائل کی دعوت پر سیرت النبی ﷺ پر موثر پیرا یہ میں لیکچر دینے کی توفیق ملی۔جرمن احمدی مسٹر ناصر نکولسکی مغربی افریقہ کا دورہ کرتے ہوئے نائیجیریا بھی تشریف لائے اور ہر جگہ ڈٹ کر احمدیت کی تبلیغ کی۔کالجوں میں ان کے لیکچر بہت مؤثر ثابت ہوئے جہاں حاضرین کی تعداد سات آٹھ سو تک پہنچ جاتی تھی۔آپ کی ایک تقریر ریڈیو سے نشر ہوئی۔نائیجیرین مشن کی طرف سے اس سال دو پمفلٹ چار چار ہزار کی تعداد میں پورے ملک میں تقسیم کئے گئے علاوہ ازیں نائیجیریا کے متعدد احباب اور لائیبر یر یوں کولٹریچر مہیا کرنے کے علاوہ مراکش یو نیورسٹی، ہندوستان اور جنوبی افریقہ میں کثیر تعداد میں دینی کتب بھیجی گئیں۔جماعت احمدیہ نائیجیریا کی سالانہ کانفرنس ۲۶، ۲۷ دسمبر ۱۹۶۳ء کو منعقد ہوئی کانفرنس کا افتتاح مولانا نسیم سیفی صاحب رئیس التبلیغ مغربی افریقہ نے کیا آپ کے علاوہ حسب ذیل مخلصین جماعت احمد یہ کے لیکچر ہوئے۔(۱) ایس اوبکر S۔O۔Bakar پریزیڈینٹ جنرل جماعت احمد یہ نائیجیریا۔(۲) جناب اے بی ڈارمولا A۔B۔Darmola (۳) مسٹر ڈی اولوکوڈا نانا D۔Olokodanana سیکریٹری مال