تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 378 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 378

تاریخ احمدیت۔جلد 22 378 سال 1963ء ہے۔مسلمانوں میں یہاں مؤثر تبلیغ کی اور احمدیت کا پیغام پہنچایا اور وہاں کے جنرل سیکرٹری اسمعیل شہباز صاحب تحقیق حق کے لئے ٹورانٹو تشریف لائے اور حضور سے بھی ملاقات کی۔(۳) مکرم حمید اللہ شاہ صاحب آپ ایک ماہ کے لئے وسطی امریکہ کے ملک جمیکا تشریف لے گئے اور وہاں بہت سے لوگوں کو لٹریچر کے ذریعہ تبلیغ کی۔یونیورسٹی اور لائبریریوں میں لٹریچر رکھوایا۔ان پر بعض ڈاکوؤں نے حملہ بھی کیا اور نقدی اور قیمتی کیمرہ لیکر فرار ہو گئے لیکن آپ اپنا وقف پورا کر کے واپس تشریف لائے۔(۴) مکرم ڈاکٹر سید شہاب احمد صاحب: آپ ۶ ماہ کے لئے وسطی امریکہ کے ملک پانامہ تشریف لے گئے۔لیکن ان کے جانے کے معا بعد ملک کے سیاسی حالات خراب ہو گئے اور عرصہ وقف تکمیل نہ کر سکے اور تین ماہ بعد واپس آنا پڑا۔لیکن مختصر عرصہ قیام میں بھی آپ نے سینکڑوں افراد تک پیغام حق پہنچایا۔حال ہی میں مکرم حمید اللہ شاہ صاحب ایک ماہ ارجنٹائن گزار کر آئے ہیں۔ایک ماہ کے وقف عارضی کے دوران آپ نے سینکڑوں افراد تک پیغام حق پہنچایا۔لائبریریوں میں قرآن کریم اور لٹریچر رکھوایا۔ایک تاریخی کام جو آپ نے کیا ہے وہ یہ ہے کہ ارجنٹائن کے شہر USHUAIA جو Southren most شہر کہلاتا ہے یعنی اس کے جنوب میں زمین پر اورکوئی شہر نہیں وہاں پہنچ کر وہاں کی لائبریری میں قرآن مجید رکھوایا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مکرم حمید اللہ شاہ صاحب وہ خوش قسمت دوست ہیں جنہیں قطب شمالی پر قرآن کریم پہنچانے کی سعادت نصیب ہوئی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا اس رنگ میں بھی پورا ہوا۔اس کے بعد کی تاریخ انشاء اللہ اگلی جلدوں میں بیان ہوگی۔گیمبیا 59 مشن کے انچارج جناب مولوی محمد شریف صاحب سابق مجاہد بلاد عر بیہ نے باتھرسٹ، سرکنڈا، جونگ، بینڈ وم، بار برونوٹ، بھے کو ان لاء، منسا کونکو، جنوئے ،سوما، فرافینی ، ساپویوری، بیری کنڈا، جارج ٹاؤن، با کاؤ اور سیر کنڈا میں پُر زور انداز میں احمدیت کی آواز بلند کی۔آپ کے کئی لیکچر باتھرسٹ اور سینڈونگ کے ٹریننگ کالج سنٹر میں ہوئے۔ایک لیکچر محمڈن سکول باتھرسٹ میں بھی ہوا۔لوکل مبلغ