تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 377
تاریخ احمدیت۔جلد 22 377 سال 1963ء ۱۹۸۵ء تک کام کیا۔اس کے بعد اگست ۱۹۸۵ء سے فروری ۱۹۸۶ء تک کیلگری میں کام کیا اور مارچ ۱۹۸۶ ء سے مرکزی مشن ٹورانٹو میں بطور سیکرٹری خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔(1) مکرم جناب نسیم مہدی صاحب: آپ ۱۹۸۵ء میں بطور امیر و مبلغ انچارج کینیڈا تشریف لائے اور تاحال اسی ملک میں خدمات بجالا رہے ہیں۔آپ کی سرکردگی میں مشن دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے۔آپ ہی کے زمانہ میں ۱/۲۵ یکڑ کا وسیع رقبہ مرکزی مشن ہاوسز اور مسجد کے لئے خرید کیا گیا اور تعمیر مسجد کے انتظامات مکمل کئے گئے۔(۷) مکرم جناب مبارک احمد صاحب نذیر: آپ ۳۱ اگست ۱۹۸۸ء کو تشریف لائے اور کیلگری میں بطور مبلغ ویسٹرن کینیڈ اخدمات سرانجام دے رہے ہیں۔(۸) مکرم جناب عبد الحفیظ صاحب کھوکھر : آپ ۱۹۸۸ء میں تشریف لائے اور ٹورانٹو میں کچھ عرصہ کام کیا۔اب وینکوور میں کام کر رہے ہیں۔بیرون ملک وقف عارضی اب ہم ان مہمات کا ذکر کرتے ہیں جو عارضی واقفین نے مرکز کے حکم کے تحت بعض دیگر ممالک میں سر انجام دیں۔(۱) مکرم ڈاکٹر سید وسیم احمد صاحب (ایڈمنٹن ): ڈاکٹر صاحب حضور کی اجازت سے ۶ ماہ کے لئے جنوبی امریکہ کے ملک بولیویا میں گئے۔آپ جون ۱۹۸۷ء کو وہاں کے شہر LA PAZ پہنچے۔باوجود مختصر قیام کے آپ نے وہاں پر ہزاروں لوگوں کو احمدیت کا پیغام پہنچایا۔حکومت کے افسران سے رابطہ قائم کیا ملک کے نائب صدر کو مل کر قرآن مجید کا تحفہ پیش کیا اور دین اسلام کو اس ملک میں بطور Good Faith منظور کروایا۔آپ نے ملک کے طول و عرض میں سفر کر کے آئندہ منصوبہ بندی کے لئے نہایت مفیدر پورٹس بھجوائیں اور حضور نے ان پر نہایت خوشنودی کا اظہار فرمایا۔(۲) مکرم مسعود احمد خان ( ہملٹن ) تبلیغ کی لگن دل میں رکھنے والے دوست جن کا اپنی ملازمت کے بعد قریباً سارا وقت تبلیغ اسلام میں گزرتا ہے ایک ماہ کے لئے وسطی امریکہ کے ملک Belize گئے۔اس سے قبل نیم مہدی صاحب اور چوہدری الیاس صاحب آف کیلگری نے اس ملک کا دورہ کیا اور فیصلہ کیا کہ اس ملک کے مسلمانوں میں تبلیغ کے لئے واقفِ عارضی کو بھجوایا جائے اور اس غرض کے لئے مسعود احمد خان صاحب ا جولائی ۱۹۸۷ء کو یہاں پہنچے اورا ار اگست تک یہاں مقیم