تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 376 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 376

تاریخ احمدیت۔جلد 22 376 سال 1963ء تعمیر ہوئی ہو تا حال کوئی نہیں البتہ ٹورانٹو میں مرکزی مسجد کا منصوبہ تیزی سے زیر تکمیل ہے۔پلان کی تیاری، حکومت کے اداروں سے منظوریاں، بلڈرز اور آرکیٹیکٹ کا انتخاب وغیرہ سب مکمل ہیں اور دوسری صدی کے پہلے سال میں یہ منصوبہ انشاء اللہ تعالیٰ مکمل ہو جائیگا۔گویا کینیڈا میں اسلام کی فتح مندانہ مارچ کا آغا ز خدا کے گھر کی تکمیل سے ہو رہا ہے۔کینیڈا میں جماعت ہائے احمدیہ وینکوور (بی سی ) سکاٹون ایڈمنٹن کیلگری ریجائنا ونی پیگ سڈ بری ونڈسر لندن سینٹ کیتھرائن برانٹ فورڈ بریمپٹن ہملٹن کنگسٹن وان مسی ساگا ٹورانٹو سنٹرل مار کھم آٹوا مانٹریال سکار برو ان مقامات کے علاوہ قریباً ایک درجن دیگر مقامات پر احمدی گھرانے آباد ہیں۔لیکن جماعت نہیں ہے۔مبلغین جو کینیڈا میں کام کر چکے ہیں (۱) مکرم سید منصور احمد بشیر صاحب بی ایس سی ( ۲۲ مارچ ۱۹۷۷ء تا ۳ دسمبر ۱۹۸۰ء) (۲) مکرم منیر الدین شمس صاحب (۱۲نومبر ۱۹۸۰ء تا ۱۶ جون ۱۹۸۵ء) (۳) مکرم سعید احمد اظہر صاحب: جون ۱۹۸۲ء میں تشریف لائے اور مختصر عرصہ قیام کے بعد واپس تشریف لے گئے۔(۴) مکرم علی حیدر صاحب اپل : جون ۱۹۸۳ء تا جولائی ۱۹۸۵ء کیلگری میں کام کیا اور نومبر ۱۹۸۶ء تک وینکوور میں۔اور ۳ دسمبر ۱۹۸۶ء کو پاکستان چلے گئے۔(۵) مکرم محمد سعید صاحب ( لیفٹینٹ کرنل ریٹائرڈ): وقف بعد از ریٹائر منٹ کی سکیم میں پیش کیا اور اپریل ۱۹۸۳ء میں آپ کو وینکوور بطور مبلغ تعینات کیا گیا جہاں آپ نے اکتو بر ۱۹۸۳ء سے اگست