تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 370 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 370

تاریخ احمدیت۔جلد 22 370 سال 1963ء موجود تھا تو کھل کر سامنے نہیں آیا اہالیان علاقہ کو جب حالات کا علم ہوا تو وہ حیران رہ گئے اور جماعت کی مظلومیت پر ہمدردی اور تعمیر مسجد پر خوشی کا اظہار کیا۔یہ خدا تعالیٰ کا فضل و کرم ہے کہ اب ہمارے T۔V اور اخبارات سے تعلقات وسیع تر ہوتے جارہے ہیں۔صوبائی اور مرکزی حکومت کی پارلیمنوں کے ممبران اور وزراء سے درست مراسم ہیں۔وزراء کو احمدیوں کے مسائل اور ان کی مشکلات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔اخبارات سے تعلقات روز بروز بڑھ رہے ہیں۔جن کی وجہ سے وہ لوگ ہماری خبروں کو اپنے کالموں میں جگہ دیتے ہیں۔سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الرابع نے جماعت کو دعوت الی اللہ کے لئے تیار ہونے کی تحریک فرمائی اور دنیا بھر کے احمدیوں کو بیدار کیا ہے پیغام حق کے پہنچانے میں ہر احمدی کو ہمہ تن مصروف کر نیکی کوشش کی جارہی ہے۔یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ کینیڈا میں یہ رفتار ترقی پذیر ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قوت قدسی کی وجہ سے جماعت کے احباب قربانیوں کے میدان میں آگے ہی آگے قدم بڑھا رہے ہیں۔بیرون پاکستان تبلیغی نظام کے لئے تحریک جدید جاری کی گئی تھی اور اس میں جماعت کا بیشتر حصہ شامل ہوتا تھا کینیڈا میں بھی احباب اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔اس میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔گزشتہ چار سالوں میں وعدہ کنندگان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے وہ قابل ذکر ہے۔سال تعداد و عده کنندگان وعدہ کی رقم ۲۵ ،۴۱۴ ۲۰۵ ۸۴/۸۵ ۴۷ ،۳۳۹ ۴۰۱ ۸۵/۸۶ ۶۰۷۳۹ ۶۴۴ ۸۶/۸۷ ۷۲،۱۹۸ ۱۱۵۹ ۸۷/۸۸ ٹورانٹو کا شہر پہلے سے بہت زیادہ وسعت اختیار کر گیا ہے اور کثرت سے نئے احمدی احباب گزشتہ دو سالوں میں آکر آباد ہوئے ہیں۔اس لئے جماعتی تنظیم کے سلسلہ میں کافی مشکلات پیش آ رہی تھیں اس کے پیش نظر ٹورانٹو اور نواحی علاقوں کی تنظیم نو کی گئی اور ٹورانٹو کی ایک جماعت کی جگہ چھ نئی جماعتیں قائم کی گئیں تا کہ سب جگہ کے لوگ آزادی سے کام کریں اور اپنی کوششوں کو تیز تر کریں۔صد سالہ جو بلی فنڈ کے وعدہ جات اور ادائیگیوں میں نمایاں فرق پڑا ہے فروری ۱۹۸۷ ء تک کے کل وعدہ جات - ۲۷۵۹۷۳ ڈالر تھے اور گزشتہ چودہ پندرہ سالوں میں وصولی صرف ۸۱۹۷۵ ڈالر