تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 349 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 349

تاریخ احمدیت۔جلد 22 349 سال 1963ء مقدس فریضہ ادا کر رہے ہیں۔جناب امروہی صاحب نے لنکونن ،تنوم، چناتن ، مکاری، کنا روت را مایا منچلگ کا تبلیغی دورہ کیا۔آپ نے ہر ایسیلینسی جناب دا تو ہارون ، سابق صدر شمالی بورنیو، آنریبل دا توائے ، ڈونلٹ اسٹیفن ،سردار کپور سنگھ چیئر مین لیجسلیٹو کونسل مشرقی پنجاب ( کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کوالا لمپور میں نمائندہ بھارت) مسٹرایم جے کمانڈے بونگے منسٹر آف ورک (نمائندہ سیرالیون) جناب ادریس صاحب ( نمائندہ زنجبار ) کولٹر پچر پیش کیا۔مرزا محمد ادریس صاحب نے تو ارن میں ایک آسٹریلین پادری سے تبلیغی گفتگو کی۔مری کے باشندوں اور افریقن ایشیائی جرنلسٹوں کے وفد کولٹر پچر دیا۔تنزانیہ ( ٹانگانیکا) جماعت ٹانگانیکا کے ایک ممتاز رکن شیخ امری عبیدی صاحب ۱۲ مارچ ۱۹۶۳ء کووزیر انصاف کے منصب پر فائز ہوئے۔اس طرح ۱۹۶۳ ء کا آغاز مشن کے لئے ایک نہایت مبارک اعزاز اور واقعہ سے ہوا۔جناب عبیدی صاحب نے ۱۴ مارچ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔جس کی خبر پریس میں چھپی اور ریڈیو سے نشر ہوئی۔۲۹ ۳۰ جون ۱۹۶۳ء کو جماعت احمدیہ ٹانگانیکا کا جلسہ سالانہ ٹبورا میں انعقاد پذیر ہوا۔مولا نا محمد منور صاحب مشنری انچارج نے افتتاح کیا۔آپ کے علاوہ معلم سعیدی صاحب ، معلم شعبان سیف صاحب، معلم عثمان کا مبالا یا صاحب، معلم عبد و عمران صاحب، جناب مولوی جمیل الرحمن صاحب رفیق اور مولوی رشید احمد صاحب سرور کی تقاریر ہوئیں۔جلسہ میں احمدی مخلصین کے علاوہ مجسٹریٹ علاقہ ، وائس چیر مین ٹاؤن کونسل ممبر آف پارلیمنٹ اور دیگر معززین شامل ہوئے۔جلسہ سالانہ کے بعد معلمین و مبلغین وفود کی شکل میں مختلف علاقوں میں پھیل گئے اور کئی سعید روحوں کی ہدایت کا موجب بنے۔چنانچہ مولوی جمیل الرحمن صاحب رفیق نے شیخ ابو طالب اور معلم شعبان سیف کی معیت میں ڈوڈومہ، اروشہ، ما چاہے، اسانگی اور ثبورا کا دورہ کیا اور نجی ملاقاتوں اور اشاعت لٹریچر سے احمدیت کی وسیع پیمانہ پر منادی کی۔اروشہ میں آپ نے مسلم شیوخ کی ایک اہم میٹنگ کی صدارت فرمائی۔یہ میٹنگ عیسائیت کے خلاف محاذ قائم کرنے کے لئے ہوئی تھی۔اور اس میں ایک غیر از جماعت دوست نے یہ تجویز پیش کی کہ ہمارے شیوخ کو جمعہ کے دن خطبہ میں لوگوں کو تحریک کرنی چاہیے کہ احمدیوں کا لٹریچر خرید کر خود بھی پڑھیں اور عیسائیوں تک پہنچا ئیں۔ٹورا میں