تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 344 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 344

تاریخ احمدیت۔جلد 22 344 سال 1963ء باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔اختتامی تقریب میں مکرم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے صدر سنٹرل امیچور باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی حیثیت سے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور سندات تقسیم فرمائیں۔34۔جماعت احمدیہ لاہور کے تحت مورخہ ۳ مارچ ۱۹۶۳ء کو وائی ایم سی اے ہال میں وسیع پیمانے پر ایک جلسہ منعقد ہوا۔جس میں مشرقی اور مغربی افریقہ کے علاوہ ماریشس کے بعض احمدی طلباء اور علماء سلسلہ نے جماعت احمدیہ کی عظیم الشان تبلیغی مساعی پر تقاریر کیں۔۔تعلیم الاسلام کا لج ربوہ میں تقسیم اسناد کی تقریب مورخہ ۱۰ جون ۱۹۶۳ کو منعقد ہوئی۔تقسیم اسناد کے بعد مہمان خصوصی معروف ادیب محترم مولانا صلاح الدین احمد صاحب نے طلباء سے پُر مغز خطاب فرمایا۔مورخ ۲۲ جون ۱۹۶۳ کو سوئٹزر لینڈ میں پہلی احمد یہ مسجد مسجد محمود کا حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے افتتاح فرمایا۔تقریب میں ممبران پارلیمنٹ ، زیورک ٹاؤن کے پریذیڈنٹ ، میونسپل کونسلرز، ڈاکٹرز ، طلباء، یورپ کے نومسلموں اور مسلم اور غیر مسلم افراد نے کثرت سے شرکت کی۔37 صاحبزادہ مرزا ظفر احمد صاحب ابن حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کی دختر صاحبزادی طلعت صاحبہ ۲۴، ۲۵ جون کی درمیانی شب لاہور میں انتقال کر گئیں۔مورخہ ۲۵ جون کی شام آپ کو بہشتی مقبرہ ربوہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔38