تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 343 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 343

تاریخ احمدیت۔جلد 22 343 سال 1963ء جالندھری صاحب، مکرم مولانا قاضی محمد نذیر صاحب لائکپوری اور حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ناظم ارشاد وقف جدید اس جلسہ میں شامل ہوئے۔چاروں بزرگان سلسلہ نے مختلف موضوعات پر تقاریر کیں۔جلسہ کی مجموعی حاضری گیارہ سوتھی۔29 باب الابواب (ربوہ) میں مسجد کا سنگ بنیاد مورخدا دسمبر ۱۹۶۳ء کو (حضرت) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر صدر انجمن احمدیہ پاکستان نے محلہ باب الابواب ربوہ میں تعمیر ہونے والی مسجد کا سنگ بنیا درکھا۔آپ نے سب سے پہلے وہ اینٹ بنیاد میں رکھی جس پر حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے دعا فرمائی تھی۔پھر آپ نے اپنی طرف سے ایک اینٹ رکھی۔ازاں بعد محترم محمد بوٹا خاں صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام محترم صاحبزادہ مرزار فیع احمد صاحب صدر مجلس خدام الاحمد یه مرکز یہ محترم سید میر داؤ داحمد صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ مکرم چوہدری عبد الرحمن صاحب بی۔اے بی ٹی ، کرم چوہدری علی اکبر صاحب زعیم مجلس انصار اللہ باب الابواب اور مکرم کیپٹن ملک محمد عبداللہ خاں صاحب نے بنیاد میں اینٹیں رکھیں۔ازاں بعد حضرت صاحبزادہ صاحب موصوف نے اجتماعی دعا کرائی۔وزیر اعظم ملا یا کی خدمت میں لٹریچر 30 ملایا کے وزیر اعظم جناب تنکو عبدالرحمان صاحب کو کراچی آنے پر مکرم شیخ رحمت اللہ صاحب امیر جماعت کراچی نے ایک خط بزبان انگریزی طبع کروا کر پیش کیا۔جس میں وزیر اعظم صاحب کو خوش آمدید کہتے ہوئے سلسلہ کا تعارف عمدہ رنگ میں پیش کیا گیا۔ہائی کمشنر نانا کا استقبال ایم۔ایم۔اے ایگریمن ہائی کمشنر غانا کی کراچی تشریف آوری پر مرکز کی ہدایت پر جماعت احمدیہ کراچی نے خوش آمدید کہا اور ان کے اعزاز میں دعوت عصرانہ دی۔دیگر متفرق واقعات مورخه ۱۱ تا ۱۳ جنوری ۱۹۶۳ کو ربوہ میں مجلس خدام الاحمدیہ ربوہ کے تحت تیسرا آل پاکستان فضل عمر بیڈ منٹن ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔مورخہ ۱۷ تا ۱۹ جنوری ۱۹۶۳ کو ربوہ میں تعلیم الاسلام کالج کے تحت پانچویں آل پاکستان