تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 309 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 309

تاریخ احمدیت۔جلد 22 309 (۲) سال 1963ء خط حضرت خلیفہ امسیح الاول جوحضور نے مجھے لاہور احاطہ میاں چراغ دین صاحب کے پتہ پر ارسال فرمایا۔میں اس وقت بیمار تھا۔اور حضور کی خدمت میں قادیان جانے کی اجازت کے واسطے عرض کیا تھا:۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته آپ کو اختیار ہے چاہیں تو بے شک تشریف لائیں۔یہاں آپ کا گھر ہے اور ہم آپ کے دوست ہیں۔والسلام نورالدین ۲۶ مئی ۱۹۱۲ء پستہ : بخدمت شریف مولوی غلام رسول صاحب را جیکی احاطہ میاں چراغ دین صاحب۔شہر لاہور (۳) مندرجہ ذیل خط سید نا حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے میرے نام ستمبر ۱۹۱۳ء میں پیر کوٹ تحصیل حافظ آباد ضلع گوجرانوالہ کے پتہ پر جہاں میرے سسرال ہیں موصول ہوا۔اس وقت میں بیمار تھا۔اس بیماری کا ذکر دوسرے مقام پر آچکا ہے ) مگر می مولوی صاحب۔السلام علیکم و رحمۃ اللہ آپ کا کارڈ ملا۔میں آپ کے لئے بہت دعا کرتا ہوں۔اور ایک عرصہ سے برابر کر رہا ہوں۔قریباً بلا ناغہ۔اور اللہ تعالیٰ سے بہت کچھ امید رکھتا ہوں۔لاہوری فتنه بیدار ہورہا ہے اور آگے سے بہت زیادہ سختی سے۔گویا کوشش کی جاتی ہے کہ اس کام کو ملیا میٹ کر دیا جائے جو حضرت صاحب نے شروع کیا تھا۔آہ۔آہ۔آہ۔اللہ تعالیٰ ہی رحم کرے اور فضل کرے۔اب کے جماعت کا کثیر حصہ ان کے ساتھ ہے۔میری نسبت طرح طرح کی افواہیں مشہور کی جاتی ہیں۔کہتے ہیں سلسلہ کا سب سے بڑا دشمن ہے کم سے کم انی مَعَكَ وَ مَعَ أَهْلِكَ کا الہام ہی یا در رکھتے۔پیغام صلح نے الفضل پر اعتراض بھی شروع کر دیئے ہیں۔خلیفہ اسیح کے حکم سے ان