تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 196
تاریخ احمدیت۔جلد 22 196 سال 1963ء مختلف اسلامی مذاہب کو ایک دوسرے کے نزدیک کر کے عملی اقدامات کرنا تھا۔شیخ ملتوت اسی مقصد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایک مقام پر تحریر فرماتے ہیں کہ اس ادارے کے زیر انتظام منعقد ہونے والے اجتماعات میں مصری عوام اپنے ایرانی، لبنانی ، عراقی اور پاکستانی بھائیوں کے پہلو بہ پہلو بیٹھتے ہیں۔حنفی ، مالکی ، شافعی ، حنبلی ، اما می اور زیدی مکاتیب فکر سے تعلق رکھنے والے ایک ہی میز کے اردگرد جمع ہوتے ہیں اور سب نہایت مودبانہ عالمانہ اور پاکیزہ انداز کے ساتھ ایک دوسرے سے برادرانہ مودت ، تعاون ، محبت کا اظہار کرتے ہیں۔آپ کی یہ خصوصیت دنیائے احمدیت میں ہمیشہ یادرکھی جائے گی کہ آپ نے علماء کی مخالفت کے باوجود ۱۹۴۲ء میں بڑی دلیری سے وفات مسیح کا فتویٰ دیا اور آخر دم تک اس پر پوری ایمانی قوت کے ساتھ ڈٹے رہے اور فرمایا میرا یہ دلی ایمان اور عقیدہ ہے اور میں " 249 اس بات کی قطعا پر وا نہیں کرتا کہ اس سے احمدیوں کو یا کسی اور کو ان کے معتقدات سے مددملتی ہے۔وفات سے تین سال قبل ۳ نومبر ۱۹۶۰ء کو مولانا شیخ نور احمد صاحب منیر مبلغ بلا دعر بیہ نے قاہرہ میں آپ سے ملاقات کی۔اس ملاقات کا انتظام اخبار الجمہوریہ کے ایڈیٹر کے ذریعہ ہوا تھا۔شیخ صاحب نے دوران گفتگو عرض کی کہ آپ نے حضرت مسیح علیہ السلام کی وفات کا فتوی دے کر علمی کاوش اور انتہائی جرات کا ثبوت دیا ہے۔اس پر آپ نے فرمایا۔مِنَ الْوَاجِبِ لِلْعَالِمِ أَنْ يَكُونَ أَمِينَا فِي رِسَالَتِهِ “ یعنی عالم دین پر واجب ہے کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں امین ہو۔الاستاذ الاکبر اشیخ محمود شلتوت احمدیوں کو مسلمان سمجھتے تھے اور اس کا آپ کھلے بندوں اظہار کیا کرتے تھے چنانچہ ۲۴ جولائی ۱۹۶۲ء کا واقعہ ہے کہ انہوں نے ڈنمارک کے احمدی جناب عبدالسلام صاحب میڈسن سے تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کہا کہ ان الاحـمـديـيـن ان يعتقدون بكون محمد صلى الله عليه وسلم خاتم النبيين كما اوضحتم فانهم مسلمون حقاً يعنى احمدی اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبین ہونے پر اعتقاد رکھتے ہیں تو وہ بلاشبہ مسلمان ہیں۔بعد ازاں انہوں نے اپنی وفات سے چند ماہ قبل ممباسہ کی ایک اسلامی درسگاہ کے پرنسپل الشیخ علوی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ احمدی ہمارے مسلمان بھائی ہیں اور کیا یہ امر واقعہ نہیں کہ وہ بھی وہی کلمہ پڑھتے ہیں جو ہم پڑھتے ہیں۔251 متحدہ عرب جمہوریہ کے صدر جمال عبدالناصر کا تار علامہ محمود شلتوت کی وفات پر محترم ناظر صاحب امور خارجہ صدرانجمن احمدیہ نے متحدہ عرب جمہوریہ