تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 147 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 147

تاریخ احمدیت۔جلد 22 147 سال 1963ء حصہ تھا۔باوجود اس کے کہ خود بیمار رہتے تھے لیکن پھر بھی دن اور رات میں متعدد مرتبہ والدہ کے کمرہ میں تشریف لاتے طبیعت پوچھتے اور بیٹھے دعائیں کرتے رہتے۔میری آنکھوں کے سامنے سب نظارے اب بھی تازہ ہیں۔بعض مرتبہ خود اتنی تکلیف میں ہوتے تھے کہ مشکل سے چل سکتے تھے لیکن اس حالت میں بھی کراہتے ہوئی یا دیوار کا سہارا لیتے ہوئے آتے اور کافی دیر پاس بیٹھ کر تسلی دیتے اور دعائیں کرتے رہتے۔سچ یہ ہے کہ باوجود اس کے کہ ہم بھائی بہن بھی والدہ کی خدمت کرتے رہے اور اللہ تعالیٰ مزید کی بھی توفیق دے) اور گو ہم جوان تھے۔لیکن یہ ساری حضرت ابا جان کی خدمت کا پاسنگ بھی نہ تھی اور میں تو کئی مرتبہ اس Contrast کا احساس کرتے ہوئے شرمندہ ہو جا تا تھا۔میرے خیال میں آپ کی اپنی بیماری میں زیادہ حصہ حضرت خلیفہ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ کی علالت اور والدہ کی بیماری کے گہرے اثر کا تھا۔حضور کی بیماری سے بالخصوص بہت فکر مند رہتے اور اس کے جماعتی لحاظ سے بداثرات سے چوکس رہتے۔خود بھی بہت دعائیں کرتے تھے اور اخبارات اور اپنی مجلس میں دوستوں کو بھی تحریک فرماتے رہتے تھے۔اپنی آخری بیماری میں بھی جب ایک روز خبر آئی کہ حضور کی ران پر زخم کے آثار ہیں تو اس پر بہت پریشان تھے اور آبدیدہ ہو کر مجھے فرمایا۔یہ بڑے فکر کی بات ہے۔طبیعت کے لحاظ سے آپ بہت حساس تھے اور لوگوں کے جذبات کا خاص خیال رکھتے تھے اور خود بھی اس معاملہ میں کسی کی لغزش کو محسوس فرماتے تھے۔طبیعت میں نفاست تھی اور باریک بینی، ہر چیز اپنی جگہ پر سلیقہ سے رکھتے تھے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی سے گھبراتے تھے۔میری آنکھوں کے سامنے اب بھی وہ نظارہ آتا ہے کہ جب اپنی بیماری کی شدت کے آخری ایام میں اغلبا ۳۱ راگست کی بات ہے۔میں پاس بیٹھا تھا۔چار پائی پر لیٹے ہوئے تھراتا ہوا آپ کا ہاتھ اٹھا اور اسے سرہانے میز کی طرف بڑھایا۔میں نے محسوس کیا کہ گھڑی جو میز پر پڑی تھی وہ کچھ تر چھی پڑی تھی اسے سیدھا کرنا چاہتے تھے۔میں نے جلدی سے اسے سیدھا کر کے رکھ دیا۔اُس کے کچھ وقفہ کے بعد پھر کانپتا ہوا ہاتھ میز کی طرف بڑھایا اور دو قلم جو تر چھے پڑے تھے انہیں بڑی احتیاط سے سیدھا کر کے رکھا اور پھر غنودگی کی سی کیفیت میں آنکھیں بند کر لیں۔اس میلان طبیعت کے لحاظ سے ہر چیز کو تحریر میں لے آتے تھے اور چھوٹے سے چھوٹے معاملہ کی ایک علیحدہ فائل