تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 92 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 92

تاریخ احمدیت۔جلد 22 92 سال 1963ء دل سوزان در فراق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کیفیت بیان نہیں کر سکتا۔مبارک ہو آپ کو صد مبارک یہ تحریک آپ کے لب مبارک سے ظاہر ہوئی۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔۔۔۔۔ماہ رواں میرے لئے ایک بے حد تکلیف دہ شکل لے کر چڑھا تھا۔جس کی برداشت کی طاقت مجھ میں نہ تھی ساتھ ہی آپ کی تحریک مبارک جاری ہو گئی۔وہ غم اور کرب وقلق اور اضطراب جا تار ہا۔الحمد للہ صاحب موصوف دل کی گہرائیوں میں چھپے ہوئے خیالات اور جذبات کا اظہار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ٹوٹے پھوٹے فقرات کی تہہ میں جذبات کی شدت اور تلاطم کی کیفیت ملاحظہ فرمائیے گا جس کا نقشہ کھینچنے کے لئے ان کے پاس مناسب الفاظ نہیں ہیں۔یہی کیفیت خدا کے فضل سے اس بابرکت تحریک میں شریک ہونے والے اکثر دوستوں کی ہے مگر زبان میں یارا نہیں کہ دلی جذبات کا پوری طرح اظہار کر سکے۔اور قلم میں طاقت نہیں کہ نہاں در نہاں دلی احساسات کا نقشہ کھینچ سکے۔عاشق صادق اپنا سینہ چاک کر کے اپنے رب کے حضور پیش کر دیتا ہے اور اس محبوب شغل میں اسے جو لذت آتی اور جولطف حاصل ہوتا ہے اسے وہی جانتا ہے۔ویس۔اللهم صل على محمد و علی ال محمد و بارک وسلم انک حمید مجید۔160 66 حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کو ڈاکٹر آف لاز کی اعزازی ڈگری امریکہ کی ڈینور یونیورسٹی نے حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کو بتاریخ ۶ ار اگست ۱۹۶۳ء ڈاکٹر آف لاز کی اعزازی ڈگری دی۔نیز حسب ذیل الفاظ میں آپ کو خراج تحسین پیش کیا۔چوہدری محمد ظفر اللہ خاں جنرل اسمبلی کے صدر جس کی آپ نازک اور بحرانی مباحثات میں صابرانه مزاحمت، فکر انگیز ٹھہراؤ اور وسیع ہمت کے ساتھ قیادت کرتے ہیں۔پارلیمانی اصلاح کے معمار۔۔۔بین الاقوامی شہرت کے حج ، دانا اور روشن دماغ سیاستدان ! تقریباً نصف صدی سے انسانیت کے لئے آپ کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں۔جس انداز سے آپ عدل وانصاف کی نشو ونما اور امن کے مقصد کے لئے سعی کر رہے ہیں اور جس جوش و خروش سے آپ عمدہ زندگی کے روحانی وسائل کی منادی کر رہے ہیں۔اس سے روح انسانیت کو زندگی ملتی ہے وہ پھلتی اور پھولتی ہے اور نئے سرے سے اُمید دلاتی ہے کہ آزاد دماغ در حقیقت ایک خوشحال مستقبل کے لئے اس کی قیادت کریں گے۔“