تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 647
تاریخ احمدیت 647 جلد 21 افراد نے شرکت کی۔ان میں امریکن وائس کونسل، جرمن اخبار نویس اور پروفیسر ہمایوں آف میکر یرے بھی شامل تھے اس موقع پر سات مہمانوں نے اپنی تقاریر میں جماعت احمدیہ کی تعلیمی اور اسلامی خدمات کو 375 لیکچرد۔خراج تحسین ادا کیا۔2- مکرم مولوی عبدالکریم صاحب شرمانے لو بیری کا لج میں مسلمان طلباء کی دعوت پر 2 لیکچر دئیے آپ نے مکرم حکیم محمد ابراہیم صاحب کے ہمراہ دو دفعہ میکر میرے کالج اور میکر میرے سیکنڈری سکول کے طلباء میں لٹریچر تقسیم کیا اسی طرح بشپ فکر کالج کے بعض طلباء کو تبلیغ کی۔آپ ایک احمدی محمد حسین صاحب کے ہمراہ بشپ ویلیز ٹیچر ٹرینگ کالج تشریف لے گئے اور مذہبی گفتگو کے علاوہ، لٹریچر تقسیم کیا اسی طرح آپنے Varaka Teaching School میں ایک ٹیچر دیا۔مگو کا سیکنڈری سکول کے اساتذہ کو تبلیغ کی۔مقامی مشن سکول کے بعض اساتذہ کولٹر پچر دیا۔ڈیموکریٹک پارٹی کے دولیڈروں کو قرآن کریم انگریزی اور دیگر لٹریچر دیا یوگنڈا پیپلز کانگرس کے سیکرٹری کولٹریچر دیا۔3- مکرم حکیم محمد ابراہیم صاحب نے میکر مرے کالج کے پروفیسروں ڈاکٹر گولڈ تھروپ اور ڈاکٹر برنٹ کو دیباچہ قرآن کریم انگریزی پیش کیا اسی طرح آپنے ایس ٹی پیٹ تھیلا جیکل کالج کے وائس پرنسپل کو طویل گفتگو کے بعد لٹریچر پیش کیا۔مشن کے زیر اہتمام جنجہ کے ٹاؤن ہال میں سیرت پیشوایان مذاہب کا جلسہ ہوا جس میں مختلف مذاہب کے نمائندوں نے تقاریر کیں اس موقع پر احمدیت کے متعلق تعارفی اشتہار شائع کر کے تقسیم کیا گیا۔لوگنڈا زبان میں مسیح موعود کے ظہور کے متعلق ایک پمفلٹ دس ہزار کی تعداد میں شائع کر کے مسلمانوں میں تقسیم کیا گیا۔دوسرا پمفلٹ " کیا مسیح خدا تھے لو گنڈا میں دس ہزار کی تعداد میں شائع کیا گیا۔جنجہ میں دریائے نیل کے منبع کی دریافت کے سلسلہ میں بعض تقریبات آٹھ روز تک منائی گئیں۔اس موقع پر مشن نے انگریزی میں ایک ٹریکٹ " مسیح صلیب پر فوت نہیں ہوئے“ پندرہ ہزار کی تعداد میں شائع کر کے تقسیم کیا گیا۔19 افراد داخل سلسلہ ہوئے۔آخری سہ ماہی مکرم صوفی محمد الحق صاحب نے یوگنڈا کے شمالی علاقہ کا دورہ کیا۔آپ نے لیرا شہر کے متعدد سرکاری دفاتر میں پمفلٹ تقسیم کئے۔شمالی صوبہ کے صدر مقام کلو کے عیسائی طبقہ میں وسیع پیمانہ پر ایک پمفلٹ تقسیم کیا۔صوفی صاحب نے ضلع کے کونسلروں کو ایک لیکچر دیا بعد ازاں سوالوں کے جواب دیئے۔آپ نے کل ڈیڑھ ہزار میل سفر کیا ایک ہزار پمفلٹ تقسیم کئے۔300 افراد کو انفرادی تبلیغ کی۔377