تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 643 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 643

تاریخ احمدیت 643 جلد 21 ٹیلی فون پر اطلاع دینا چاہی کہ ہم پروگرام کے مطابق آرہے ہیں تو ان کی اہلیہ صاحبہ نے جواب دیا کہ ”وزیر صاحب تو کل فلاں جگہ گئے تھے اور ابھی تک وہاں سے واپس تشریف نہیں لائے۔اسلئے میں نے موقع غنیمت جانا اور جناب پوٹو خن کو آپ کے پاس لے آیا ہوں۔اب آپ جی بھر کر باتیں کرلیں۔میں نے دوستوں کو پیغام بھجوایا دیا کہ معزز مہمان تشریف لے آئے ہیں اور خود ان سے محو گفتگو ہو گیا۔جب خاکسار نے ان کو کرسی پیش کی تو انہوں نے بڑی بے تکلفی سے بیٹھتے ہوئے کہا کہ میں خدا کے وجود کا بالکل قائل نہیں۔میں نے ادب سے عرض کیا کہ آپ تشریف تو رکھیں۔اور ہمیں بھی کچھ بتا ئیں آخر آپ کیوں قائل نہیں۔کہنے لگے مذہب جو ہے یہ سرمایہ داروں کا بنایا ہوا ہے اور غریبوں کا خون چوسنے کے لئے ہے۔میں نے عرض کیا اس کا کوئی ثبوت۔روسی پروفیسر صاحب نے جواب دیا۔میرے والد صاحب عیسائی پادری تھے اور میں بھی پادری بننے کے لئے تربیت حاصل کر رہا تھا۔جب 1917ء میں ہمارے ملک میں انقلاب آیا تو پادریوں نے سرمایہ داروں کا ساتھ دیا اس وقت سے ہم مذہب سے بے زار ہیں۔مجھے ان پر رحم آیا اور عرض کیا کہ اگر مجھے ایک طبیب سے علاج کروانے پر شفا حاصل نہ ہوتو کیا میں تمام اطباء سے بے زاری کا اعلان کر دوں گا۔یا دوسرے طبیب کی طرف رجوع کرونگا۔روسی پروفیسر: دوسروں کی طرف رجوع کریں گے۔تب میں نے کہا بائیبل نے آپ کو شفا نہ دی تو آپ نے قرآن کریم کا نسخہ بھی نہ آزمایا۔روسی پروفیسر بائیبل ، قرآن سب ایک جیسی چیزیں ہیں کون جانے کس نے لکھی ہیں۔عاجز نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا یہ میرے پاس مختلف بائبلیں پڑی ہیں ان کے متن میں فرق ہے لیکن قرآن کریم 14 سو سال سے جوں کا توں ہے۔اسکے متن میں مطلقاً کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔آپ کیسے کہتے ہیں کہ دونوں کتا بیں ایک ہی قسم کی ہیں۔روی پروفیسر : مجھے افسوس ہے کہ مجھے اس کا علم نہ تھا۔روسی پروفیسر نے ( دوبارہ سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے ) کہا کہ جو کام ہمارے ملک میں کمیونزم نے ایک مختصر عرصہ میں کر لیا ہے وہ آپ ایک لمبے عرصے میں نہیں کر سکے۔میں نے عرض کیا آپ کے اور ہمارے کام کی نوعیت میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔آپ لوگ نفرت پھیلائے بغیر کبھی کامیاب نہیں ہوتے اور ظاہر ہے کہ نفرت پھیلا ناسب سے آسان کام ہے۔آپ نے ایک طبقہ کے خلاف نفرت پھیلائی اور طاقت کے زور پر انقلاب برپا کر دیا اور ہر قسم کی