تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 337 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 337

تاریخ احمدیت 337 6۔چوہدری عبد اللہ عطاء الرحمان صاحب ( یوگنڈا مشرقی افریقہ) 7۔چوہدری رشید احمد صاحب 8۔چوہدری رفیق احمد صاحب 9۔آمنہ بشری صاحبہ۔حضرت میاں چراغ دین صاحب مددگار کار کن مدرسه اح جلد 21 ولادت قریباً 1 188 ء۔بیعت 1902 ء وفات 15 اگست 1961 ء - 76 آپ قادیان کے قدیم باشندے تھے۔بچپن میں آپ خادم خاص کی حیثیت سے دار اسیح میں خدمت بجالاتے رہے۔بعد ازاں سالہا سال تک مدرسہ احمدیہ میں بطور مددگار کار کن کام کرنے کا موقعہ ملا۔اولاد: 1- محمد عبد اللہ صاحب بھٹی مرحوم کارکن صدر انجمن احمد یہ پنشنر 2۔میاں عبد الغنی صاحب بھٹی کارکن صدرانجمن احمد یہ پاکستان 3- عزیزہ بیگم صاحبه زوجہ محمد طفیل صاحب قلعی گر 4۔حمیدہ بیگم صاحبہ زوجہ فتح محمد صاحب 5۔زینب بی بی صاحبہ مرحومہ 6۔غلام فاطمہ صاحبہ مرحومہ 7۔عبدالرحیم صاحب بھٹی ٹیلر ماسٹر مرحوم حضرت چوہدری ودھاوے خان صاحب متوطن شریف پورہ امرتسر : ولادت 1 188 ء۔بیعت 1902ء۔زیارت 1903 ء۔وفات 19 اگست 1961 ء۔78 حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کشتی نوح صفحہ 2،1 میں خدا تعالیٰ کی یہ وحی شائع فرمائی کہ تو اور جو شخص تیرے گھر کی چار دیواری کے اندر ہوگا اور وہ جو کامل پیروی اور سچے تقویٰ سے تجھ میں محو ہو جائے گا وہ سب طاعون سے بچائے جائیں گے اور ان آخری دنوں میں خدا کا یہ نشان ہوگا تا وہ قوموں میں فرق کر کے دکھلا دے۔اس پیشگوئی کے عین مطابق چوہدری ودھاوے خاں صاحب کے اہل وعیال بھی طاعون سے محفوظ رہے۔چنا نچہ تحریر فرماتے ہیں:۔