تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 645
تاریخ احمدیت 645 جلد 21 دھمکیوں پر مشتمل خطوط ملنے شروع ہو گئے اور دنیا کے ریڈیو پر یہ خبر نشر ہوگئی۔لیکن اس بے نفس اور باخدا انسان کا خدا تعالیٰ پر کامل بھروسہ تھا اور کوئی خوف نہ تھا۔جبکہ حکومت امریکہ اور پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے ان کی حفاظت کا انتظام پیش کیا گیا لیکن چوہدری صاحب نے اس کی ضرورت محسوس نہ کی۔لیکن اس خادم احمدیت کا خط ملنے پر اللہ تعالیٰ کی خاطر حفاظتی انتظامات کر نیکی اجازت دے دی۔پھر اسی طرح 1963ء کا واقعہ ہے مکرم شیخ امری عبیدی صاحب تنزانیہ کے ویسٹرن ریجن میں پرونشل کمشنر تھے۔بے حد تقوی شعار اور پر ہیز گار انسان تھے۔اللہ تعالیٰ نے اس ناچیز کو ان کا مقام ایک عالی شان عمارت کی شکل میں دکھایا۔جو خو بصورت بلند اور کشادہ کمروں والی تھی۔اور اس میں روشنی کا بہت عمدہ انتظام تھا۔یوں معلوم ہوتا تھا کہ اس مکان کی نگرانی میرے سپرد ہے اور صاحب مکان کہیں سفر پر گئے ہوئے ہیں جس پر اس گہنگار کو احمدیت کی برکت سے یہ القاء ہوا کہ امری عبیدی صاحب کو وزیر مقرر کیا گیا ہے چنانچہ میں نے مکرم امری عبیدی صاحب اور بعض دوسرے دوستوں کو اس کی طلاع دے دی۔قریباً ایک برس بعد جب امری صاحب کہیں سرکاری دورہ پر تشریف لے گئے ہوئے تھے ان کی غیر حاضری میں حکومت کی طرف سے ان کو ترقی دے کر وزیر مقرر کر دیا گیا اور ہم نے ریڈیو پر یہ اعلان سنا۔سیہ دو واقعات سنانے کے بعد میں نے روسی پر و فیسر صاحب سے دریافت کیا کہ اگر خدا تعالیٰ کی ذات نہیں ہے جس نے مجھے یہ دونشانات بتائے تھے تو یہ واقعات کیسے رونما ہوئے۔اس پر وہ خاموش ہو گئے۔پھر میں نے ان سے عرض کیا کہ اگر احمدیت کی برکت سے میرے جیسے کمزور احمدی پر بھی اللہ تعالیٰ فضل فرما سکتا ہے۔تو آپ مجھے اجازت دیں کہ آپ کو حضرت اقدس بانی سلسلہ کی وہ پیشگوئیاں بتاؤں جن کا تعلق خود آپ کے ملک روس سے ہے۔اس پر وہ میری بات سننے کے لئے تیار ہو گئے۔سب سے پہلے میں نے انہیں حضور کی زار روس کی تباہی کے بارہ میں پیشگوئی سنائی کہ ”زار بھی ہوگا تو ہو گا اس گھڑی با حال زار میں نے انہیں بتایا کہ آپ کا انقلاب 1917ء میں آیا اور حضرت مسیح موعود نے 1908ء میں وفات پائی اور یہ پیشگوئی 1905ء کی ہے۔اس پر انہوں نے کچھ جرح قدح نہ کی اور حیران سے ہو گئے۔سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے میں نے انہیں یہ بھی بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس بانی سلسلہ کو یہ بھی دکھایا تھا کہ رشیا میں ہماری جماعت ریت کے ذروں کی مانند پھیلے گی اور یہ کہ روس کا عصا حضور کو دیا