تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 582
تاریخ احمدیت 582 جلد 21 حاصل کردہ رقم کے علاوہ کچھ رقم بطور شکرانہ ضرور ارسال کرتے۔اکثر ربوہ سے کپڑا خرید کر درزی سے سلواتے تھے فرماتے ربوہ ہمارا مرکز ہے اس کو پاؤں پر کھڑا کر نا ہم سب کا فرض ہے۔تبلیغ کرنا آپ کا محبوب شغل تھا۔دعوت الی اللہ کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہ جانے دیتے۔سفر میں ضرور تبلیغ کرتے کئی مسافروں نے اس سلسلہ میں آپ سے زیادتی بھی کی تو آپ نے کمال صبر کا مظاہرہ کیا آپ کا لباس سادہ اور گفتگو شائستہ ہوتی تھی اور چہرے سے شرف و نجابت اور نیکی اور بزرگی کے آثار ٹپکتے تھے۔10 اولاد 216 1- چوہدری غلام اللہ صاحب سابق ڈائریکٹر شاہ نو از لمیٹڈ لاہور وشاہ تاج شوگر ملز لمیٹڈ لاہور 2۔کرنل عطاءاللہ صاحب -3- چوہدری نصر اللہ خاں صاحب زمیندار اوکاڑہ -4- چوہدری منصور اللہ صاحب زمیندار اوکاڑہ -5 محترمہ مبارکہ بیگم صاحبہ اہلیہ چوہدری محمود احمد صاحب مرحوم سابق سپر نٹنڈنٹ جیل 6- محترمہ ناصرہ بیگم صاحبہ اہلیہ میجر عزیز احمد صاحب مرحوم -7- محترمہ امتہ العزیز مرحومہ اہلیہ کموڈور رحمت اللہ صاحب باجوہ 8- محترمہ امتہ الحفیظ صاحبہ اہلیہ چوہدری اعجاز احمد صاحب مینجر شاہ تاج شوگر ملز لمیٹڈ لاہور 9- محترمہ امتہ القیوم صاحبہ اہلیہ چوہدری آفتاب احمد صاحب سابق مینجر ماڈرن موٹر ز لمیٹڈ کراچی حضرت مرزا مہتاب بیگ صاحب انچارج درزی خانه قادیان ولادت 1882 ء بیعت و زیارت 14 جولائی 1901 ، 210 وفات 17 مارچ 1962 ، 220 اصل وطن سیالکوٹ شہر۔آپ تحریر فرماتے ہیں :۔15 جولائی 1901 ء میں سید حامد شاہ صاحب مرحوم کے ساتھ قادیان 5 بجے شام وارد ہوا اور ہمارے ساتھ بابو عطا محمد صاحب اور سیئر بھی تھے۔جب ہم قادیان پہنچے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو شاہ صاحب نے اطلاع کرائی اندر سے اسی وقت نوکر نے آکر کہا کہ اندر آ جاؤ۔ہم لوگ بیت مبارک کی سیڑھیوں سے اس دروازہ سے اندر داخل ہو گئے جو شمال کی طرف گھر کی مشرقی طرف ہے۔اندر صحن میں جا کر ہم ایک تخت پوش پر بیٹھ گئے۔اسی اثناء میں حضرت مولوی عبد الکریم صاحب بھی اوپر سے تشریف لے آئے۔