تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 571 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 571

تاریخ احمدیت 571 جلد 21 اس سب کمیٹی میں ڈاکٹر عبدالرحمن صاحب صدیقی صدر اور حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ناظم ارشاد وقف جدید - حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب خالد احمدیت۔مولوی احمد خان صاحب نسیم انچارج مقامی تبلیغ ، میاں محمود احمد خان صاحب نائب امیر راولپنڈی اور مولوی محمد صاحب امیر جماعت احمد یہ مشرقی پاکستان ممبران تجویز ہوئے۔کمیٹی نے حسب ذیل تجاویز پیش کیں۔100 1۔آئندہ ایک سال میں پاکستان کے اندر مناسب جگہوں پر دس پرائمری سکول کھولے جائیں۔سب کمیٹی کے نزدیک ایک سکول کھولنے پر پانچ ہزار روپے خرچ کا اندازہ ہے سب کمیٹی کی تجویز یہ ہے کہ یہ رقوم اس علاقہ کے صاحب حیثیت لوگوں سے عطیہ جات اکٹھے کر کے مہیا کی جائے تفصیلات بعد میں طے ہو سکتی ہیں۔2۔سب کمیٹی نے ایسے سکول کثرت سے چلانے اور خدمت خلق اور رفاہ عامہ کے دوسرے کاموں کے لئے مستقل اخراجات فراہم کرنے کی تجویز کی ہے کہ جماعت کے احباب سے رجسٹر ڈ کو اپریٹو سوسائٹیز کے اصولوں پر مختلف علاقہ جات میں ایک ایک لاکھ کے حصص فروخت کر کے سرمایہ جمع کیا جائے۔ان سوسائٹیوں کا بنیادی اصول یہ ہوگا کہ حاصل شدہ منافع کا نصف حصہ حصہ داران میں تقسیم کیا جائے اور نصف حسب ہدایات صدر انجمن احمد یہ خدمت خلق ، اشاعت اسلام اور سکول کھولنے پر خرچ کیا جائے تاکہ عیسائیت کے فتنہ کی روک تھام ہو سکے۔اپنی نوعیت کا یہ منفرد اور تاریخی سیمینار خالد احمدیت مولانا جلال الدین صاحب شمس کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں نظارت اصلاح وارشاد کی دعوت پر علاقائی اور ضلع وارامراء اور مربیان سلسلہ نے شرکت فرمائی۔نظارت اصلاح وارشاد کی طرف سے ملک میں عیسائی مشنریوں کی سرگرمیوں کے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی جس پر تفصیلی بحث کے بعد ان سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے متعدد تجاویز پیش کی گئیں اور ان کا عملی جائزہ لینے کے لئے حسب ذیل ممبران پر مشتمل کمیٹی مقرر ہوئی۔1 - مکرم ڈاکٹر عبدالرحمن صاحب صدیقی (امیر جماعت ہائے احمد یہ حیدر آباد ڈویژن) 2۔حضرت مرزا طاہر احمد صاحب ( ناظم ارشاد وقف جدید ) 3۔خالد احمدیت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری 4 مکرم مولوی محمد صاحب امیر جماعت ہائے احمد یہ مشرقی پاکستان 5۔جناب مولوی احمد خاں صاحب نیم ( انچارج اصلاح و ارشاد مقامی و نائب ناظر اصلاح و ارشاد سابق مجاہد تحریک جدید بر ما - ان