تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 570 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 570

تاریخ احمدیت 570 جلد 21 دعاؤں میں مصروف تھے۔آخر میں مولانا شمس صاحب نے اجتماعی دعا کرائی۔بعد ازاں جملہ احباب میں شیرینی تقسیم کی گئی۔188- سیمینار نظارت اصلاح و ارشاد محترم چوہدری انور حسین صاحب امیر جماعت احمد یہ شیخوپورہ نے حضرت صدر صاحب نگران بورڈ کی خدمت میں 1962ء کے شروع میں یہ تجویز پیش کی کہ مختلف نظارتوں اور وکالتوں اور دیگر انتظامی شعبہ جات گاہے بگا ہے ایسے سیمینار منعقد کیا کریں جن میں بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر آئندہ کی پالیسی پر تبادلہ خیال ہو اس طرح انتظامی شعبوں میں مسلسل اصلاح اور ترقی ہوگی۔چنانچہ اس ارشاد کی تعمیل میں نظارت اصلاح وارشاد نے 29 دسمبر 1962ء کو سیمینار منعقد کیا چونکہ 1960 ء کی مردم شماری کے بعد پاکستانی پریس میں عیسائیوں کی رفتاترقی پر بہت تشویش کا اظہار کیا گیا تھا اس لئے نظارت نے مناسب سمجھا کہ اس سیمینار میں پاکستان میں عیسائیت کی رفتار ترقی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور اس کو روکنے کے لئے تتجاویز سوچی جائیں۔چنانچہ نظارت نے تمام امراء صاحبان اور مربیان کو ایک طویل سوالنامہ بھیجا اور اس کے جوابات کی روشنی میں نظارت نے ایک جامع اور مفصل رپورٹ مرتب کی اور یہ طے پایا کہ ہونے والے سیمینار میں یہ رپورٹ پڑھی جائے اور اس پر بحث ہوا اور پھر عیسائیت کے فتنہ کو روکنے کی مؤثر تجاویز سوچی جائیں۔مختلف حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے نظارت نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ سیمینار جلسہ سالانہ کے معا بعد مورخہ 29 دسمبر کو منعقد کیا جائے اس میں شمولیت کے لئے تمام ناظر صاحبان، وکلا تحریک جدید، امراء جماعت اور مربیان سلسلہ کو پہلے ہی اطلاع دے دی گئی۔کارروائی شروع ہوئی اور نظارت کی مرتب کردہ رپورٹ سنائی جانے کے بعد مربیان اور امراء نے اپنے اپنے حلقہ کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید معلومات بہم پہنچا ئیں۔مرکز اس نتیجہ پر پہنچا ہے کہ عیسائیوں کی ترقی کی خبریں مبالغہ آمیز تھیں مسلمانوں سے شاذ و نادر ہی کوئی شخص عیسائیت میں جاتا ہے البتہ سندھ اور مشرقی پاکستان کے قبائلی علاقہ میں اچھوت ذاتوں سے کثیر تعداد کا پتہ دے رہی ہے تا ہم ہمیں اس فتنہ کی روک تھام کے لئے بہت کوششوں کی ضرورت ہے اور بہت سی تجاویز کے پیش ہونے پر ایک سب کمیٹی تجویز ہوئی جو اس امر پر غور کرے کہ بعض پسماندہ علاقوں میں جہاں خصوصیت سے عیسائی غیر مسلم اقلیتوں کو عیسائی بنارہے ہیں۔پرائمری سکول کھولے جائیں اور اس طرح عیسائیت کی طرف سے رحجان کو روک کر احمدیت کی طرف توجہ پھیری جائے۔1100