تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 542
تاریخ احمدیت 542 شمال مغربی نائیجیریا کے مشہور قصبے احمدیت کے مقناطیسی اثرات کی زد میں ہیں انہوں نے ایک مذہبی ٹیکس زکوۃ اپنے پیروکاروں پر عاید کر رکھا ہے اور ان کے زیادہ تر پیروکار بڑے بڑے تاجر ہیں۔احمدیہ تحریک کو بروئے کار لانے کے لئے حیران کن حد تک بڑی بڑی رقوم جمع ہو جاتی ہیں ان رقومات کا کچھ حصہ ابتدائی اور ثانوی سکولوں کے اغراض و مقاصد کے لئے خرچ ہوتا ہے افریقن جو کہ علم و حکمت کے بھوکے اور پیاسے ہیں ان کے لئے احمدیہ تحریک کے تعلیمی پروگرام میں بے پناہ کشش پائی جاتی ہے۔سب سے زیادہ متاثر کرنے والی بات یہ ہے کہ قومی روایات سے انحراف کرتے ہوئے احمدیوں نے اس بدعت“ کا آغاز کیا ہے۔کہ انہوں نے جہاں لڑکوں کی تعلیم کا انتظام کیا وہاں لڑکیوں کو بھی زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے سکول کھولے۔“ جلد 21 صفحہ 106 پر سیرالیون میں مسلمانوں کی تعداد و شمار پر بحث کرتے ہوئے مصنف نے وہاں جماعت کی کوششوں سے تعمیر کردہ مساجد کا یوں ذکر کیا ہے :- احمد یہ مشن کی مجاہدانہ مساعی سے تقریبا چھپیں مساجد تعمیر کی گئی ہیں اس نے ایسے سرگرم نوجوان مبلغوں کی فوج تیار کی ہے۔جنہوں نے اپنے آپ کو ملک کی روحانی اور تعلیمی ترقی کے لئے وقف کر رکھا ہے۔“ صفحہ 117 پر افریقہ کی جماعت اسلامیہ کے ایک لیڈر کے مندرجہ ذیل الفاظ بھی مصنف نے کتاب میں دیئے ہیں:۔اسلام افریقہ کے صحرائی علاقوں میں بڑی سرعت سے پھیل رہا ہے اس ترقی کو ثابت کرنے کے لئے میں اعداد و شمار تو پیش نہیں کر سکتا کیونکہ ان کا مہیا کرنا مشکل ہے لیکن افریقی ماحول سے آپ اس کا بخوبی اندازہ کر سکتے ہیں۔بلی گراہم اپنے تبلیغی دورہ پر جتنی دیر یہاں رہا اس کی باتوں سے ظاہر ہوتا تھا کہ وہ اس امر سے خوفزدہ ہے اور میرے کچھ کیتھولک مشنری دوستوں نے اپنے مراکز میں ایسی رپورٹس بھیجیں جن سے ان کی بدحواسی مترشح تھی۔176 766