تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 541 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 541

تاریخ احمدیت 541 جلد 21 مفید کتب کا وجود ہر سکول و پبلک لائبریری میں ہونا لازمی ولا بدی ہے۔66 افریقہ میں جماعت احمدیہ کا تبلیغی جہاد اور امریکہ کے ایک مسیحی لیڈر اس سال نیور یارک کے یو نیٹرین فرقہ کے ایک ممتاز لیڈر JUCK-NEND ELSOHN کی درج ذیل عنوان سے کتاب شائع ہوئی۔"GOD, ALLAH AND JUJU۔RELIGION AFRICA TODAY" اس کتاب میں احمدی مبلغوں خاص طور پر مولانا نسیم سیفی صاحب کی دینی خدمات کا بہت تذکرہ کیا گیا۔اسلام کے پھیلانے ، اس کی برتری و فضلیت ثابت کرنے اور عیسائیت کو پسپا کرنے کے لئے جماعت احمد یہ جو کار ہائے نمایاں انجام دے رہی ہے ان کا جگہ جگہ ذکر ہے۔صفحہ 23 پر مصنف لکھتا ہے۔ترجمعہ ” لیگوس میں بھی ایک مشہور و معروف مسلمان عالم کی طرف سے بلی گراہم کو ایک پلک مناظرہ کا چیلنج دیا گیا لیکن حسب معمول اس نے اس دعوت کو ٹھکرا دیا۔اس کے اس انکار پر ایک تبصرہ نگار نے اس رائے کا اظہار کیا کہ اگر بلی گراہم مسلمانوں کے مذہب پر حملہ کرنا چاہتا ہے تو اسے ہر طرح سے یہ حق حاصل ہے لیکن اسے بھی تو چاہئے کہ میدان مناظرہ میں آکر اپنے خیالات کھلے طور پر پیش کرے اور اس کے جواب سنے۔“ صفحہ 96 پر دوبارہ اسی چیلنج کا ذکر کرتے ہوئے مصنف لکھتا ہے۔اگر یہ دیکھنا ہو کہ نائیجیریا ریڈیو اپنے سننے والوں کے سامنے اسلام کی کس قدر سادہ قابل قبول اور عملی شکل کا مظاہرہ کرتا ہے تو ہمیں مولانا نسیم سیفی کی طرف رجوع کرنا چاہیئے یہ وہی عالم دین ہیں جنہوں نے بلی گراہم کی مبشرانہ صلیبی مہم کے موقع پر لیگوس میں اسے چیلنج دیا۔جس کا جواب نہیں دیا گیا۔۔۔“ صفحہ 111 پر جماعت احمدیہ پر تبصرہ کرتے ہوئے مصنف لکھتا ہے:۔” میں نے اس کتاب میں بہت سے مواقع پر اسلام کی نشر واشاعت میں احمدیت کے نفوذ و اثر کا ذکر کیا ہے۔افریقہ میں نہایت درجہ سرگرم اور وسعت پذیر مسلم مشنری تحریک یہی ہے در انحالیکہ یہ تحریک افریقن سرزمین سے نہیں ابھری اس فرقہ نے پنجاب میں جنم لیا اور اس کے تبلیغی مراکز پاکستان میں ہیں۔“ صفحہ 114 پر جماعت احمدیہ کے تبلیغی مشنوں اور سکولوں کا ذکر کرتے ہوئے مصنف لکھتا ہے :-