تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 364 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 364

تاریخ احمدیت 364 جلد 21 موصوف نے ٹیلیفو (TELFO) کا دوسری بار دورہ کیا اور 16 نومبر کو اسلام اور کمیونزم 23 نومبر کو ایک مسلمان کی زندگی نیز 30 نومبر کو اسلام کی موجودہ تحریکوں پر لیکچر دئے۔ان سات لیکچروں کے علاوہ 13 اکتوبر کومشن کے قیام کی سالگرہ کی مناسبت سے ایک پبلک جلسہ منعقد ہوا اس موقع پر شیخ صاحب موصوف نے اسلام پر تقریر کی۔اس موقع پر مختلف زبانوں میں احمد یہ لٹریچر کی نمائش بھی کی گئی۔ہالینڈ ہالینڈ مشن کے زیر اہتمام ہفتہ وار علمی مجالس کے علاوہ متعدد پبلک جلسے منعقد ہوئے جنکے نتیجے میں کئی غیر ممالک کے معززین کو اسلام کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے مواقع ملے۔ان جلسوں میں معراج النبی کا جلسہ خاص طور پر قابل ذکر ہے جس میں مسلم اور غیر مسلم احباب نے شرکت کی اور حافظ قدرت اللہ صاحب امام مسجد ہالینڈ ، نیز ایک ڈچ احمدی عبدالرشید صاحب نے تقاریر کیں جنکو سامعین نے توجہ اور دلچسپی سے سنا۔12 فروری کو ہیگ کی ایک سوسائٹی میکائیل کی دعوت پر مکرم حافظ قدرت اللہ صاحب نے " اسلامی تصوف کے موضوع پر تقریر کی اور سوالوں کے جواب دئے۔ماہ اپریل میں امرسفورٹ کی انسٹی ٹیوٹ میں ایک مذہبی کا نفرنس ہوئی۔حافظ صاحب موصوف نے گناہ اور نجات“ کے موضوع پر خطاب فرمایا جس کا اچھا اثر رہا۔آپ نے سوالوں کے جواب بھی دئے اور بعض معززین سے تبادلہ خیالات بھی کیا۔ماہ مئی میں مکرم حافظ صاحب نے DEFT یونیورسٹی کی دو انجمنوں کی دعوت پر مختلف اوقات میں دو تقاریر کیں اور سوالوں کے جواب دئے اسی طرح آپ نے 13 جون کو فریس لینڈ FRIS LAND کے پبلک ہائی سکول میں بھی خطاب فرمایا۔اسلام کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے مشن ہاؤس میں مختلف وفود آتے رہے۔ان وفود میں انٹر نیشنل لاء کورس کے طلبہ کا وفد خاص طور پر قابل ذکر ہے۔یہ وفد یورپ، افریقہ اور ایشیا کے بہت سے ممالک کے طلبہ پر مشتمل تھا۔ان طلبہ تک پیغام حق پہنچانے کے لئے مشن ہاؤس میں ایک جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا جس سے حافظ قدرت اللہ صاحب نے خطاب فرمایا جس کے بعد سوالوں کے جواب دئے گئے۔طلبہ تقریر مسجد اور مشن ہاؤس سے بہت متاثر ہوئے۔ان طلبہ میں لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔مارچ میں مکرم حافظ قدرت اللہ صاحب نے ہالینڈ کے وزیر انصاف سے گھنٹہ بھر ملاقات کی اور انہیں مشن کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اس موقع پر آپ نے موصوف کی خدمت میں قرآن کریم ، لائف آف محمد 28