تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 365 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 365

تاریخ احمدیت 365 جلد 21 اور دیگر اسلامی کتب کا تحفہ پیش کیا جسے انہوں نے خلوص و مسرت کے جذبات سے قبول کیا۔اسی سال بحرین کے شیخ حامد بن عبداللہ الخلیفہ یورپ کے دورہ کے دوران ہالینڈ آئے تو آپ کیم اگست کو احمد یہ مشن ہاؤس میں بھی تشریف لائے اور گھنٹہ بھر مشن میں رہے۔انہوں نے جماعت احمدیہ کی تبلیغی سرگرمیوں سے بہت دلچسپی لی۔اس موقع پر احمد یہ مشن کی طرف سے آپ کی خدمت میں قرآن کریم انگریزی اور لائف آف محمد کا روحانی اور دینی تحفہ پیش کیا۔ولندیزی پریس نے اس واقعہ کو بھی وسیع 30 پیمانے پر کوریج دی۔8 اگست کو نائیجیریا کے وزیر اقتصادیات مشن میں تشریف لائے اور پونے دو گھنٹے تک رہے۔حافظ قدرت اللہ صاحب نے انہیں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں جماعت کی مساعی سے آگاہ کیا۔وزیر موصوف نے جوابا کہا ” مجھے یہ دیکھ کر بے حد مسرت ہوئی ہے کہ آپکی جماعت کی بدولت یہاں مسلمانوں کے لئے ایک مسجد قائم ہوئی ہے۔آپ لوگ جس طرح اسلام کی خدمت کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے اور ہالینڈ میں آپ کا مشن دیکھ کر مجھے بڑی خوشی ہوئی۔اگست کے آخر میں مالی فیڈریشن کے محکمہ ریڈیو کے ڈائریکٹر مشن ہاؤس تشریف لائے حافظ صاحب موصوف نے انہیں جماعتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ” میں مالی لوٹ کر اپنے پریذیڈنٹ سے خود ملوں گا اور اصرار کروں گا کہ جب آپ ہالینڈ کا دورہ کریں تو وہاں ہیگ میں مسلمانوں کی ایک مسجد ہے جو جماعت احمدیہ نے بنائی ہے اسکی ضرور زیارت کریں“۔انہی دنوں نیوز ایجنسی کے ایک نمائندہ نے جماعت کے متعلق حافظ صاحب سے انٹر ویولیا جسے متعدد اخباروں نے چھاپا۔اگست تا اکتوبر 1961 ء کے عرصہ میں دو سعید الفطرت ڈچ احمدی ہوئے۔23 اگست کو سیرت النبی کا جلسہ ہوا۔سامعین جلسہ 80 سے زائد تھے۔جن میں غیر مسلم بھی شامل ہوئے۔سامعین نے بڑی دلجمعی سے تقاریر سنیں اور مشن کے لٹریچر کا مطالعہ کیا۔7 اکتوبر کو چرچ انسٹی ٹیوٹ کے 40 طلباء و طالبات کا گروپ مشن ہاؤس آیا۔حافظ قدرت اللہ صاحب نے پون گھنٹہ تک تقریر کے بعد سوالوں کے جواب دئے۔25 اکتوبر کو حافظ موصوف نے UTRECHT یونیورسٹی میں 70 سامعین کے سامنے اسلام کے موضوع پر اور اسی طرح آخر اکتوبر میں ایک مشہور ایسوسی ایشن کے 60 سامعین کے سامنے تقریر کر کے سوالوں کے جواب دئے۔8 نومبر 1961ء کو مخلص احمدی خاتون مسز ناصرہ نے چرچ سے متعلق نو جوان طبقہ کی ایک سوسائٹی